کراچی، لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ، اموات کی تعداد 27 ہوگئی، ریسکیو آپریشن مکمل
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
عمارت کے ملبے تلے دبی آخری لاش 48 ویں گھنٹے میں ریسکیو کی گئی، لاش 15 سالہ محمد زید نامی لڑکے کی تھی، جو کہ عمارت کے زینے سے نکال گئی، لاش کو قانونی کارروائی کے بعد سول اسپتال روانہ کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے جاری طویل سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 50 سے زائد گھنٹوں بعد مکمل کر لیا گیا، مجموعی طور پر ڈیڑھ سالہ بچی سمیت 11 خواتین سمیت 27 افراد جان سے گئے، جبکہ حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح لیاری کے علاقے بغدادی فدا حسین شیخا روڈ پر واقع 5 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے جاری طویل سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 50 سے زائد گھنٹوں بعد مکمل کر لیا گیا، عمارت کے ملبے تلے دبی آخری لاش 48 ویں گھنٹے میں ریسکیو کی گئی، لاش 15 سالہ محمد زید نامی لڑکے کی تھی، جو کہ عمارت کے زینے سے نکال گئی، لاش کو قانونی کارروائی کے بعد سول اسپتال روانہ کر دیا گیا۔ سول اسپتال انتظامیہ کی جانب سے لیاری بغدادی میں رہائشی عمارت زمین بوس ہونے کے واقعے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کی فہرست جاری کر دی گئی۔
فہرست کے مطابق لیاری سانحہ میں مجموعی طور پر 27 افراد جان سے گئے، جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے، 26 افراد کو مردہ حالت میں اسپتال میں منتقل کیا گیا، جبکہ 55 سالہ فاطمہ دورانِ علاج چل بسی۔ جاں بحق ہونے والوں میں ڈیڑھ سالہ بچی سمیت 11 خواتین اور 16 مرد شامل ہیں، حادثے میں زخمی ہونے والے 10 افراد کو علاج معالجے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا، 30 سالہ ثانتیہ تاحال زیرِ علاج ہے۔ فہرست کے مطابق زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کو سروں پر چوٹیں آئی تھیں۔ ریسکیو 1122 کے انچارج روشن علی کے مطابق آپریشن دو دن سے چل رہا ہے اور تمام انفارمیشن پر کام کیا گیا ہے، لواحقین کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں اور مزید کسی شخص کی موجودگی کی اطلاع نہیں ہے، آپریشن تقریباً مکمل ہو چکا ہے، کچھ ملبہ یہاں موجود ہے، انہیں ہٹا کر آپریشن مکمل ہو جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عمارت کے ملبے تلے افراد کو کے مطابق کے بعد
پڑھیں:
کراچی:لیاری میں عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن تاحال جاری، 14 لاشیں نکال لی گئیں
کراچی(نیوز ڈیسک) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں3 خواتین اور ایک بچے سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
نجی چینل کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں جمعہ کی صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی۔
حادثے میں اب تک 3 خواتین اور بچے سمیت 14 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہیں، ملبے تلے تقریباً 25 سے 30 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
تاہم موبائل سگنل بند ہونے سے ریسکیو سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا