لیاری بلڈنگ واقعے کے ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی: وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لیاری میں بلڈنگ گرنے کا واقعہ بہت افسوسناک ہے، ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام آج مکمل کرلیا جائے گا، پوری کوشش کی کہ زیادہ سے زیادہ جانیں بچا سکیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کوشش کی ہے جلوس میں سیکیورٹی کے اچھے انتظامات کیے جائیں، سندھ میں ساڑھے17 ہزار سے زائد مجالس ہوئی ہیں۔
ریسکیو افسر کا کہنا ہے کہ ملبے میں سے مزید ایک شخص کی موجودگی کی اطلاع ہے، عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام 95 فیصد مکمل کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں محرم کے دوران 1400 سے زائد مجالس کو سیکیورٹی دی جاتی ہے، 50 ہزار پولیس اہلکار جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے تعینات ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد: چینی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے شہر میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی ، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریفائنڈ چینی کا ایکس مل ریٹ 169 روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 177 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2025 سے ہو گا، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، اس کے علاوہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی پر ایکٹ 1977 اور ایکٹ 1958 کے تحت سزا ملے گی، فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا۔