لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ؛ اموات کی تعداد 26 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
کراچی:
لیاری بغدادی میں مخدوش رہائشی عمارت گرنے کے دلخراش واقعے کو تین دن گزر گئے، تاہم ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ ملبے سے اب تک 26 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
بغدادی میں مخدوش رہائشی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام تیسرے روز بھی جاری ہے، رات گئے بچی سمیت مزید 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق عمارت کے ملبے سے اب تک 26 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جن میں 9 خواتین، 15 مرد، ایک 10 سالہ بچہ اور ڈیڑھ سالہ بچی شامل ہیں۔
جاں بحق بچی کی شناخت ڈیڑھ سالہ مقدس جبکہ ایک اور لاش کی شناخت شعیب کے نام سے کی گئی ہے، لاشوں کی شناخت اہل خانہ نے خود کی۔ تیسری لاش کی شناخت تاحال نہیں کی جا سکی ہے۔ جیسے جیسے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے، لاشیں برآمد ہوتی جا رہی ہیں۔
تاحال ملبے تلے مزید افراد کی موجودگی کا خدشہ ہے، جس کے باعث اسکینرز کی مدد سے ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔
حکام 1122 کے مطابق آپریشن کے دوران 3 مختلف مقامات سے نقدی، چیک اور زیورات ملے ہیں جو یو سی چیئرمین کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔ تاہم علاقہ مکینوں اور متاثرہ خاندانوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر موجود ہے، جو اپنے پیاروں کی تلاش میں بے چین دکھائی دیتی ہے۔
ریسکیو، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ عمارت کئی عرصے سے مخدوش قرار دی جا چکی تھی تاہم بروقت کارروائی نہ ہونے کے باعث یہ افسوسناک سانحہ پیش آیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افراد کی کی شناخت جاری ہے
پڑھیں:
ریسکیو آپریشن جاری ، لیاری میں عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش برآمد ، تعداد 15ہو گئی
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے ہٹانے کا کام جاری ہے ، ریسکیو کارروائی مکمل کرنے میں مزید کئی گھنٹے لگیں گے ، ملبے تلے اب بھی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں 6 خاندان رہائش پزید تھے، گرنے والی عمارت کے ساتھ جڑی 2 اور 7 منزلہ عمارت کو بھی خالی کروا لیا گیا ہے۔دوسری جانب ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن میں مزید 8سے 10 گھنٹے لگیں گے، اب بھی 10 سے 12 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے