کراچی؛ لیاری میں زمین بوس ہونے والی عمارت میں اموات کی تعداد 22 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے علاقے لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 22 افراد جاں بحق ہو گئے۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیوں کے دوران 22 افراد کو ملبے سے نکالا، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں۔
حادثے کے باعث متاثرہ عمارت کے ساتھ جڑی دو منزلہ عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملحقہ عمارتوں کو بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر غیر محفوظ قرار دیا جا رہا ہے۔
سی ای او ٹراما سینٹر کے مطابق اب تک 9 افراد کی لاشیں مرکز لائی گئیں، جب کہ ایک خاتون دورانِ علاج دم توڑ گئیں۔ 9 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 6 کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔
سول اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور کئی مریض زیرِ علاج ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نائیجیریا: عسکریت پسندوں کے حملے میں 22 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی نائیجیریا میں موٹر سائیکل پر سوار افراد کی فائرنگ سے 22 دیہاتی لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے ہلاک افراد بپتسمہ کی تقریب میں شریک تھے۔ واقعہ برکینا فاسو اور مالی کے قریب تلبیری کے علاقے میں رونما ہوا، جہاں پر عسکریت پسندسرگرم ہیں۔ تکوبت گاؤں میں بپتسمہ کی تقریب میں پہلے 15 افراد کو ہلاک کیا گیا اور پھر حملہ آور تکوبت کے مضافات میں گئے جہاں انہوں نے 7 دیگر افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں ایک کشتی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی تھی، جس کے باعث 60 افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہوگئے تھے۔بد قسمت کشتی ریاست نائیجر کے ضلع ملالے کی بستی تنگان سو سے دوگا کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ شمالی وسطی علاقے کے قریب دریا میں درخت کے تنے سے ٹکراکرحادثے کا شکار ہوگئی۔