وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں رہائشی عمارت گرنے اور واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان کے دورے پر موجود وزیراعظم  شہباز شریف نے کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی بلند ی  درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت  کیا۔ وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا اور انہیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت  کی۔

وزیراعظم نے عمارت کے ملبے تلے دبے  افراد کو بچانے کے حوالے سے ریسکیو آپریشن تیز تر کرنے کی ہدایت  کی اور کہا کہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچاؤ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر حکمت عملی ترتیب دی جائے ۔

مخدوش عمارتوں کی فہرست کے باوجود خالی نہ کرانا تشویشناک ہے، چیئرمین آباد

دوسری جانب چیئرمین آباد محمد حسین بخشی نے بھی لیاری میں 5 منزلہ رہائشی عمارت کے منہدم ہونے کے نتیجے میں درجنوں افراد کےزخمی ہونے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ لیاری میں عمارت گرنے  کا واقعہ افسوسناک ہے۔ مخدوش عمارتوں کی فہرست  ہونے کے باوجود ایس بی سی اے کاعمارتوں کو خالی نہ کرانا تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ عمارتوں کی حالت کا فوری جائزہ لے کر خستہ حال عمارتوں کو خالی کرانے کے اقدامات کرے۔ ریسکیو ٹیموں کو جدید مشینری اور وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے زخمی افراد کے لیے امدادی سرگرمیاں تیز کریں۔ آباد کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان رہائشی عمارت

پڑھیں:

ملائیشیا: طوفان کے باعث تودے گرنے سے 13 افراد جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا میں طوفان کے باعث تودے گرنے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیا کی ریاست صباح میں طوفان کے بعد قیامت خیز لینڈ سلائڈنگ میں 7 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ طوفان اور بارشوں نے گزشتہ 30 سالہ تاریخ کی شدید ترین تباہی مچائی ہے۔ ملائیشین حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں تودے گرنے کے 30 واقعات ریکارڈ ہوئے جن سے متعدد سڑکیں مختلف مقامات سے ٹوٹ گئی ہیں۔اس سے قبل ریاست صباح میں 1996ء میں سیلاب سے 200 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ درجنوں عماتیں سیلاب میں تباہ ہوگئی تھیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • سپیکر قومی اسمبلی کا حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • کراچی؛ موٹرسائیکل سلپ ہوکر گرنے سے 25 سالہ نوجوان  جاں بحق، ایک زخمی
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس لیک ہونے سے دھماکا‘6 افراد ہلاک
  • حیدرآباد: راجا جانی کے رہائشی گیارہ سالہ میرجت کی میبنہ گرفتاری کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد ہلاک
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
  • سندھ بلڈنگ، صدر ٹاؤن میں تعمیراتی مافیا سرگرم، رہائشی پلاٹوں پر قبضہ
  • ملائیشیا: طوفان کے باعث تودے گرنے سے 13 افراد جاں بحق
  • کراچی، گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی
  • غزہ: اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد رہائشی عمارت سے دھواں اٹھ رہا ہے