کراچی: بغدادی میں گرنے والی عمارت سے 14 لاشیں برآمد، ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز گرنے والی پانچ منزلہ عمارت کے ملبے سے 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ ریسکیو ٹیموں کو خدشہ ہے کہ ابھی بھی 6 سے 7 افراد ملبے تلے دبے ہوسکتے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ 20 گھنٹوں سے جاری امدادی سرگرمیوں میں مزید 8 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ تنگ گلیوں اور محدود جگہ کے باعث ہیوی مشینری کی رسائی میں مشکلات درپیش ہیں، تاہم ریسکیو اہلکار اور مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تین افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ مذکورہ عمارت پانچ منزلوں پر مشتمل تھی اور اس کی چھت پر ایک پینٹ ہاؤس بھی تعمیر کیا گیا تھا، جس نے وزن میں اضافے کا خدشہ بڑھا دیا تھا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عمارت پہلے ہی خستہ حالی کا شکار تھی اور اس کی دیواروں میں دراڑیں پڑ چکی تھیں، تاہم اس کے باوجود کسی قسم کی مرمت یا احتیاطی اقدامات نہیں کیے گئے۔
حکام نے ملبے تلے دبے مزید افراد کو بحفاظت نکالنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ علاقے میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کراچی آرٹس کونسل کے پاس جے یو آئی کا جلسہ، ٹریفک پلان جاری
فائل فوٹوکراچی ٹریفک پولیس نے آج جے یو آئی (ف) کے جلسے کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا۔
کراچی میں آج ایم آرکیانی چوک اور آرٹس کونسل کےقریب جے یو آئی (ف) کا جلسہ ہوگا جس کے تحت شاہین کمپلیکس سے فوارہ چوک تک سڑک بند رہے گی۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ضیاءالدین سگنل سے آنے والی ٹریفک کو کلب چوک شاہراہ فیصل بھیجا جائے گا، شاہین کمپلیکس سے پریس کلب جانے والی ٹریفک کوپی آئی ڈی سی اور شاہراہ فیصل بھیجا جائے گا۔
لاہورجماعت اسلامی اور جے یو آئی نے اسرائیل کے...
اسی طرح پی آئی ڈی سی سے آنے والی ٹریفک کو آواری کی طرف موڑا جائے گا، ریکس سینٹر سے فوارہ چوک جانے والی ٹریفک کو آواری یاکلفٹن بھیجا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق چھتری چوک سے ایم آرکیانی جانے والی ٹریفک کو ایس ایم لاء کالج کی طرف موڑا جائے گا، اہلحدیث چوک سے ایم آر کیانی جانے والی ٹریفک کو شارع لیاقت بھیجا جائے گا۔