تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی رہائشی عمارت کے بعد اب مزید خطرے کی بھی نشاندہی کردی گئی۔

لیاری میں خطرناک عمارتوں کے حوالے سے تعداد سامنے آئی ہے۔

آج ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو نے لیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں مزید 8 سے 10 گھنٹے لگیں گے، احتیاط کے ساتھ ریسکیو آپریشن کو اگلے مرحلے میں داخل کیا گیا ہے۔

جاوید کھوسو نے کہا کہ ملبے میں اب بھی 10 سے 12 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، اس عمارت کو 3 سال قبل خطرناک قرار دیا گیا تھا، اور ڈیڑھ ماہ قبل بھی عمارت کو نوٹس جاری کیا تھا۔

کراچی: بغدادی میں عمارت گرنے کا واقعہ، کل سے ریسکیو آپریشن جاری، 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کے 3 زخمی زیرِ علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیاری میں اب بھی انتہائی خطرناک 22 عمارتیں موجود ہیں، اب تک لیاری میں 16 خطرناک عمارتوں کو خالی کروا دیا ہے، دیگر عمارتوں کو خالی کروانے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

جاوید کھوسو نے کہا کہ نوٹس کے بعد رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کے لیے آگاہ کیا جاتا ہے، خطرناک عمارتوں کے بجلی اور گیس کنکشن کاٹے جاتے ہیں اور عمارت خالی نہ کی جائے تو قانونی کارروائی ہوتی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: لیاری میں کہا کہ

پڑھیں:

نادرا نے شناختی کارڈ کے اندراج کے عمل کو مزید تیز کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

250916-02-13

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے نئے ورژن میں اردو مینو کے ساتھ کئی نئے جدید فیچرز متعارف کرا دیئے۔نادرا نے شناختی کارڈ کے اندراج کے عمل کو مزید تیز، آسان اور مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کے لئے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن 5.0.0 لائونچ کر دیا ہے، جو پاکستان میں مقیم اور بیرونِ ملک پاکستانی شہریوں دونوں کے لیے دستیاب ہوگی۔نادرا کے مطابق ایپ میں نیا ڈیش بورڈ، بہتر سرچ آپشنز، اور شناختی کارڈ منسوخی کا تیز تر نظام شامل کیا گیا ہے، اردو مینو خاص طور پر دیہی علاقوں کے صارفین کو مدنظر رکھ کر متعارف کرایا گیا ہے۔اہم فیچرز میں ایپ کے اِن باکس کے ذریعے ریئل ٹائم اپلیکیشن ٹریکنگ، یونین کونسلز کے تعاون سے آن لائن ڈیتھ رجسٹریشن، چہرے کی بائیو میٹرک تصدیق، فیملی ریکارڈ تک رسائی ، نادرا سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ بکنگ، اور اسمارٹ این آئی سی، سی آر سی اور ایف آر سی کی فیسوں کی محفوظ آن لائن ادائیگی شامل ہیں۔اب صارفین پورا اندراجی عمل اپنے موبائل فون پر ہی مکمل کر سکیں گے، جس میں سروس کا انتخاب، لائیو فوٹو اور فنگرپرنٹس کیپچر، دستاویزات اپ لوڈ، ڈیجیٹل فیس ادائیگی اور کارڈ کی فراہمی تک کا ریئل ٹائم ٹریکنگ سسٹم شامل ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی این آئی سی او پی کی آن لائن درخواست اور تجدید کی سہولت دستیاب ہے، جس کے بعد کارڈ براہِ راست ان کے بیرونِ ملک پتے پر بھیج دیا جائے گا۔نادرا کے مطابق ایپ کا نیا ورژن تیز کارکردگی، آسان نیویگیشن اور مکمل طور پر پیپر لیس عمل فراہم کرتا ہے،  اپ ڈیٹ شدہ ایپ ڈان لوڈ کریں تاکہ جدید سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • کندھ کوٹ: مسلح افراد نے دن دیہاڑے نوجوان کو قتل کردیا
  • کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار
  • نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران، شہری پریشان
  • ایپل نے نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس 26‘ جاری کردیا، نئے فیچرز کیا ہیں؟
  • کراچی کا سرکاری اسکول ریسٹورنٹ مالک کو دینے کی تیاری
  • کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
  • کراچی، گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی
  • نادرا نے شناختی کارڈ کے اندراج کے عمل کو مزید تیز کردیا
  • کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
  • 15 لاکھ آسٹریوئ شہری خطرے میں: سمندر کی سطح میں خطرناک اضافے کی پیشگوئی