مظفرگڑھ، مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفرگڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک)مظفرگڑھ میں تیز رفتار ٹرالر اور بس کے درمیان تصادم ہوگیا۔یہ حادثہ مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے میں پیش آیا جہاں علی پور سے لاہور جانے والی مسافر بس اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور اب تک حادثے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
ہوئی ہے جن میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ بس میں سوار 8 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں بس کو شدید نقصان پہنچا، حادثے میں مرنے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔