سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, November 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے۔
آفتاب شعبان میرانی کو علالت کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم ایک ہفتہ قبل انہیں گھر شفٹ کردیا گیا تھا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیرِاعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کریں گے، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈیرہ مراد جمالی، نصیرآباد میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عوام میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کا نہ تو کوئی مذہب ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی مقصد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈیرہ مراد جمالی، نصیرآباد میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عوام میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کا نہ تو کوئی مذہب ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی مقصد ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔