ملک بھر میں یومِ عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، سیکیورٹی ہائی الرٹ، موبائل سروس جزوی معطل
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ موبائل سروس جزوی معطل ہے ۔
ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں ذوالجناح کے جلوسوں اور مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے، جن میں حضرت امام حسینؓ کی قربانیوں کا ذکر اور شہدائے کربلا کی عظمت کو اجاگر کیا جا رہا ہے، عزاداروں کی جانب سے غم حسین میں نوحہ خوانی اور عزاداری کی جا رہی ہے۔
نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں
لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوا، جلوس اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے جو امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نثار حویلی کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا جو امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر ختم ہوگا۔
کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوگا، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی جبکہ فیصل آباد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عزاخانہ شبیر دھوبی گھاٹ سے برآمد ہوگا۔
دوحہ میں حماس اسرائیل مذاکرات کی ٹیبل پھر سج گئی، اسرائیلی وفد کل جائےگا
روہڑی میں نو محرم کا تاریخی نو ڈھال کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا میدان پہنچ گیا، آج ظہرین کے بعد شہدا قبرستان کے لیے روانہ ہوں گے، ملتان میں 11 بجے استاد شاگرد کے قدیمی تعزیوں سمیت 25 سے زائد جلوس برآمد ہوں گے۔
گوجرانوالہ میں آج مرکزی جلوس امام بارگاہ گلستان معرفت سے برآمد ہوگا، مٹھی میں یوم عاشور کا جلوس صبح دس بجے برآمد ہوگا۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عاشورہ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر حساس شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، جبکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر بعض علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
عاشور کے دن موسم کی فورکاسٹ؛ بارش کہاں کہاں برسے گی
انتظامیہ کے مطابق جلوس کے راستوں میں آنے والے تمام تجارتی مراکز اور دکانیں بند کرا دی گئی ہیں، جبکہ ٹریفک کا نظام متبادل راستوں کی مدد سے رواں دواں رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ برا مد ہوگا
پڑھیں:
محسن نقوی کا جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت
ویب ڈیسک :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے، وفاقی وزیرداخلہ نے کیپٹن وقار احمد اور دیگر شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
وزیرداخلہ نے آپریشن میں 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔