عاشور ہمیں صبر، استقامت اور حق و سچ کی راہ میں ڈٹ جانیکا درس دیتا ہے، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے علمائے کرام، ذاکرین، تمام مکاتب فکر اور عزاداروں سے اپیل کی کہ وہ اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیتے ہوئے ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کی قربانی رہتی دنیا تک انسانیت، عدل، اصول پسندی اور ظلم کے خلاف جدوجہد کی روشن مثال ہے۔ دس محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے دسویں محرم الحرام کے پرامن اور بامقصد انعقاد کے لئے عوام الناس کو محبت، رواداری اور باہمی احترام کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام، خصوصاً یوم عاشورہ ہمیں عظیم قربانی، صبر، استقامت اور حق و سچ کی راہ میں ڈٹ جانے کی عملی مثالیں فراہم کرتا ہے۔ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب کی قربانی رہتی دنیا تک انسانیت، عدل، اصول پسندی اور ظلم کے خلاف جدوجہد کی روشن مثال ہے۔ یہ مہینہ ہمیں ایثار، ہمدردی اور مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں محرم الحرام کے ایام میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ، پولیس، لیویز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے علمائے کرام، ذاکرین، تمام مکاتب فکر اور عزاداروں سے اپیل کی کہ وہ اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیتے ہوئے ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کریں تاکہ یہ ایام پرامن اور عقیدت و احترام سے گزر سکیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی نے محرم الحرام
پڑھیں:
پاکستان کے علماء کا ضمیر خریدنا آسان کام نہیں: طاہر اشرفی
— فائل فوٹوچیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ جس کے ساتھ ہم 1978 سے کھڑے ہیں وہ کابل میں بیٹھ کر ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے۔
گوجرانوالہ میں امن و اتحاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ نے ہمیں ہندوستان سے بھی جنگ میں فتح دلائی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارا دشمن ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتا ہے، پاکستان کے علماء کا ضمیر خریدنا آسان کام نہیں۔ اس وقت حالات تقاضا کررہے ہیں کہ ہم اتحاد سے آگے بڑھیں۔
طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر آج بھی غزہ میں ہمارا رابطہ ہے، کوئی بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے نہیں جارہا۔