کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 2 روز قبل زمین بوس ہونے والی 5 منزلہ خستہ حال عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب تک ملبے سے 26 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جن میں 12 مرد، 9 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔

ریسکیو افسر کے مطابق ملبے تلے اب بھی مزید 3 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جنہیں نکالنے کے لیے آپریشن پوری شدت سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملبہ ہٹانے کا 80 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے، تاہم آپریشن مکمل ہونے میں مزید 8 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ منہدم عمارت کے نچلے حصے میں رکشے پارک کیے جاتے تھے اور قریباً 50 رکشے بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے متاثرہ عمارت کے اطراف کی دیگر عمارتوں کو خالی کرا کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں خستہ حال عمارت گرنے سے ہونے والی اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ

واقعے کے روز، جمعہ کی صبح، لیاری بغدادی میں واقع رہائشی عمارت اچانک گر گئی تھی، جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 10 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے تھے۔ سول اسپتال کراچی کے اعداد و شمار کے مطابق 9 لاشیں اسپتال لائی گئیں، جبکہ ایک شخص دورانِ علاج چل بسا۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے اموات کی تصدیق کی تھی۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو انسٹیٹیوٹ آف ٹراما کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر صابر میمن کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں سے 6 کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد وزیربلدیات سعید غنی نے انکشاف کیا کہ متاثرہ عمارت کو 2 جون 2025 کو آخری نوٹس جاری کیا گیا تھا اور یوٹیلٹی سروسز منقطع کرنے کے لیے خطوط بھی لکھے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں بھی عمارت خالی کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

سعید غنی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے متعلقہ افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں اور تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی: لیاری میں 107 مخدوش عمارتیں، 22 انتہائی حساس قرار، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ

یاد رہے کہ دسمبر 2024 میں سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت سندھ کو ہدایت دی تھی کہ کراچی میں خطرناک قرار دی گئی 570 سے زائد عمارتوں کو فوری خالی کرانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے کمیٹی کو بتایا تھا کہ سندھ بھر میں خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کی تعداد یوں ہے، کراچی میں 570، حیدرآباد میں 80، میرپور خاص میں 81، سکھر میں 67 اور لاڑکانہ میں 4۔

متاثرہ علاقے میں تاحال خوف اور بے یقینی کی فضا قائم ہے، جبکہ متاثرہ خاندانوں نے حکام سے فوری انصاف اور متاثرین کے لیے مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

26 جاں بحق سعید غنی سندھ حکومت عمارت منہدم کراچی لیاری مخدوش عمارت ملبہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سندھ حکومت کراچی لیاری کے لیے

پڑھیں:

اسرائیل کی جانب سے مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ انتظامیہ کے حوالے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ : اسرائیل نے مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ حکام کے حوالے کر دی ہیں، جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر 225 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کی جا چکی ہیں۔

خان یونس کے نصر میڈیکل کمپلیکس کے مطابق یہ لاشیں اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کے تبادلے کے معاہدے کے تحت موصول ہوئیں۔ اسپتال حکام نے بتایا کہ لاشوں کی حوالگی مصر کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق عمل میں لائی گئی۔

رواں ماہ مصر میں ہونے والے اس معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے ہر ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش کے بدلے 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی کے بعد امریکا نے بین الاقوامی فورس کی تعینیاتی کی تیاریاں تیز کردی، مصر، انڈونیشیا، ترکیہ اور آذر بائیجان نے فوج بھیجنے پر آمادگی ظاہر کردی

گزشتہ روز بھی حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی تھیں، جس کے بعد آج ایک اور مرحلہ مکمل ہوا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اب بھی 11 اسرائیلیوں کی لاشیں غزہ میں موجود ہیں جن کی واپسی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے دوران 1139 اسرائیلی ہلاک اور تقریباً 200 افراد یرغمال بنائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 68 ہزار 527 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
  • حماس نے مزید 3 لاشیں اسرائیل کو واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے ایک فلسطینی شہید
  • کھارادر میں رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
  • سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار،مزید فی تولہ 1600روپے سستا
  • کھارادر ، رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • کھارادر کی عمارت میں لفٹ گرگئی، 10 افراد زخمی
  • تنزانیہ میں انتخابی دھاندلی کے الزامات، 3 دن میں 700 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
  • غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید، جنگ بندی خطرے میں
  • اسرائیل کی جانب سے مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ انتظامیہ کے حوالے