سٹی 42: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی،  کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور اعلیٰ حکام نے  سی پی او آفس کا دورہ کیا 

یوم عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،وزیر اعلیٰ اور حکام نے سنٹرل پولیس آفس میں قائم D3C مانیٹرنگ روم کا معائنہ کیا،وزیر اعلیٰ کی اشتعال انگیز عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی 

  نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں

 وزیر اعلیٰ بلوچستان  نے ہدایت کی کہ جلوس کے روٹس، حساس مقامات اور داخلی راستوں کی مؤثر نگرانی کی جائے،سیکورٹی ادارے مکمل الرٹ رہیں، معمولی کوتاہی بھی برداشت نہیں کی جائے گی،

تمام ادارے باہمی ہم آہنگی سے فرائض انجام دے رہے ہیں،امن و امان کے قیام کے لیے حکومت، فورسز اور عوام یکجا ہیں،جلوسوں، مجالس اور عوامی مقامات پر فول پروف سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وزیر اعلی

پڑھیں:

ملک بھر میں9 محرم الحرام کے جلوس و مجالس ،سیکورٹی کے سخت انتظامات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی/ لاہور/ اسلام آباد/ کوئٹہ/ پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) کربلا میں نواسۂ رسول حضرت امام حسینؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں شبیہ علم اور شبیہ ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے جارہے ہیں اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں 9 محرم الحرام
کے مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنے منزل پر بخیریت پہنچ کر ختم ہوگئے، جبکہ اس دوران سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے۔ کراچی میں جلوس کے راستوں اور پشاور میں موبائل فون سروس بند ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی بھی شکایات ہیں۔ کراچی میں جلوس کی سیکورٹی کیلیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے، مرکزی جلوس میں 5 ہزار سے زاید پولیس افسران اور جوان فرائض انجام دے رہے ہیں۔ جبکہ آج صبح سے 10 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوں گے اور جلوس کے اختتام پر شام غریباں کا انعقاد کیا جائے گا۔
کراچی: 9محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر سیکورٹی اہلکار جلوس کی نگرانی کررہے ہیں، چھوٹی تصویر میںشرکا ایرانی سپریم لیڈر کی تصویر اٹھائے شریک ہیں

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات؛ملک بھر کی سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ
  • کوئٹہ، وزیراعلیٰ اور کور کمانڈر کا یوم عاشورہ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
  • وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کربلا گامے شاہ، لاہور میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
  • ملک بھر میں9 محرم الحرام کے جلوس و مجالس ،سیکورٹی کے سخت انتظامات
  • اسرائیل کو حماس کی جنگ بندی تجاویز موصول، جائزہ شروع
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور صدر میں نویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ
  • کمشنر اور ڈی سی لاہورکامحکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ
  • چھموگڑھ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جا رہی ہے، وزیر اعلیٰ
  • بلوچستان میں سڑکوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ