اسلام آباد، راولپنڈی اور بلوچستان کی تحصیل مسلم باغ میں موسلادھار بارش
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ کہوٹہ میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال ، پانی مکانات اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔ کچے مکان کی چھت گرنے سے ڈھائی سال کی بچی جاں بحق اور 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کل اسلام آباد، مری، گلیات، پنجاب، کے پی، بلوچستان اور کشمیر میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری ہوگیا۔ ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
ادھر بلوچستان میں قلعہ سیف اللّٰہ کی تحصیل مسلم باغ میں طوفانی بارش کے باعث درجنوں مکانات کی چھتیں اڑگئیں، بجلی کے 100 سے زائد ٹاور گر گئے۔
بارش س مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوا، واپڈا کالونی، گرڈ اسٹیشن کالونی اور کیسکو دفاتر کو نقصان ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :