ڈونلڈ ٹرمپ کے گالف کورس کے اوپر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے طیارے کو روک لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
امریکی فوج نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیڈمنسٹر، نیو جرسی میں واقع گالف کلب کے اوپر عارضی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک طیارے کو روک گیا۔
فضائی حدود کی اس خلاف ورزی کے وقت امریکی صدر بیڈمنسٹر میں موجود تھے، اس موقع پر طیارے کو سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی فضائیہ کے ایف-16 نے کارروائی کرتے ہوئے روک لیا۔
یہ بھی پڑھیے: ایران، اسرائیل کشیدگی: قطر میں امریکی اڈے پر حملے سے جنگ بندی تک کیا کچھ ہوا؟
حکام نے کہا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:39 بجے پیش آیا، ہفتے کے روز یہ علاقے میں فضائی حدود کی 5ویں بار خلاف ورزی تھی۔
فوجی حکام کے مطابق جنگی طیارے نے سول طیارے کے پائلٹ کو متوجہ کیا اور پھر اسے بحفاظت اس علاقے سے باہر نکال دیا گیا۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس سمیت کسی بھی علاقے میں جہاں امریکی صدر موجود ہوتے ہیں، فضا غیرمجاز طیاروں کی پرواز کے لیے بند کردی جاتی ہے اور اس موقع پر جنگی طیارے مسلسل گشت کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کوئی طیارہ فضائی سیکیورٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی نہ کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فضائی حدود کی کی خلاف ورزی
پڑھیں:
ہم نے امریکا کی طاقت کو بحال کیا، اب ہمارے بارڈرز پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
وائٹ ہاؤس میں فوجی خاندانوں کے ساتھ تفریح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے ہمیں تاریخی مینڈیٹ دیا، پچھلے دور میں ملٹری کو مضبوط کیا، اب مزید جدید کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ نے چند روز قبل کامیاب آپریشن کیا، امریکی اسٹاک مارکیٹ آج بلند ترین سطح پر ہے۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں فوجی خاندانوں کے ساتھ تفریح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امریکا کی طاقت کو بحال کیا۔ اب ہمارے بارڈرز پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام نے ہمیں تاریخی مینڈیٹ دیا، پچھلے دور میں ملٹری کو مضبوط کیا، اب مزید جدید کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی اسٹاک مارکیٹ آج بلند ترین سطح پر ہے۔ صدر ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پاس ہونے پر خراج تحسین پیش کیا۔