Nawaiwaqt:
2025-07-06@18:54:56 GMT
سکردو جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، واپس لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
لاہور سے سکردو کی نجی ایئر کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو واپس لینڈ کرالیا گیا۔نجی ایئر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ اسٹرائیک کا سامنا ہوا۔ترجمان کے مطابق پرواز کو فوری طور پر لاہور واپس اتار لیا گیا ہے اور 149 مسافروں کو اف لوڈ کر دیا گیا ہے، لاہور سے سکردو کے لئے پرواز پی اے 481 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن نمبر 2 کے دو بلیڈ متاثر ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور: تیز رفتار موٹرسائیکل سوار درخت سے ٹکرا کر جاں بحق
لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 3 میں ٹریفک حادثے میں بائیک سوار جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق تیز رفتار بائیک سوار درخت میں جا لگا۔ لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
متوفی کی شناخت 18 سالہ احسن عباس کے نام سے ہوئی۔