مرکزی جلوس یوم عاشور، آئی ایس او کراچی کے تحت مولانا شہنشاہ نقوی کی زیر اقتداء نماز باجماعت کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
عزاداران سید الشہداءؑ سے خطاب کرتے ہوئے صدر آئی ایس او نے کہا کہ امریکا کی منافقت عالمی بدامنی کی جڑ ہے، جسے ہر حال میں ختم کرنا ہوگا اور یہ اسی وقت ممکن ہے، جب تمام عالم اسلام یزید وقت کے خلاف متحد ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام مرکزی جلوسِ عاشورا میں نماز باجماعت کا اہتمام تبت سینٹر کراچی پر کیا گیا، جس کی امامت مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کی۔ اس موقع پر مصائبِ روزِ عاشورا پر خطاب کرتے ہوئے صدر آئی ایس او کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی انسانیت کی رہنمائی کا چراغ ہے اور کربلا کا پیغام وقت کے یزیدوں کے خلاف قیام کا حوصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شجاعت و قیادت امت مسلمہ کی بیداری اور وحدت کا محور ہے، مسئلہ فلسطین اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت امت کا شرعی و اخلاقی فریضہ ہے، جبکہ اسرائیلی مظالم پر اسلامی ممالک کی خاموشی کی قابل مذمت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کی منافقت عالمی بدامنی کی جڑ ہے، جسے ہر حال میں ختم کرنا ہوگا اور یہ اسی وقت ممکن ہے، جب تمام عالم اسلام یزید وقت کے خلاف متحد ہونگے۔ نماز دوران مرکزی جلوس کے بعد عزاداران سید الشہداء امام حسینؑ نے امریکا، اسرائیل اور بھارت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے انکے پرچم نذر آتش کئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
اسامہ ملک : یکم جون سے لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز کا معاملہ،پہلے دن کتنے شہری کیمرے کی نظر میں آئے؟ کتنے چالان ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی۔
کراچی شہر میں لین ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان سسٹم کے آغاز کے پہلے ہی دن مجموعی طور پر 96 چالان جاری کیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تمام چالان میٹروپول سے ایئرپورٹ جانے اور آنے والی مرکزی سڑک پر کیمروں کی مدد سے کیے گئے، پہلے دن مجموعی طور پر 11 مختلف کیٹیگریز کی گاڑیوں کو خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
اعداد و شمار کے مطابق بڑی بسوں کے 2، کوسٹر کے 2، ڈبل کیبن کا 1 اور عام گاڑیوں کے 9 چالان کیے گئے، اسی طرح منی بس کے 6، منی ٹرک کے 3 اور سوزوکی پک اپ کے 21 چالان بھی جاری ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ موٹرسائیکل کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن کے 43 چالان کیے گئےجبکہ ٹرک کے 3، وین کے 4 اور واٹر ٹینکر کے 2 چالان بھی شامل ہیں۔
تمام چالان اس بنیاد پر کیے گئے کہ گاڑیاں اپنی مقررہ لین چھوڑ کر دوسری لین میں چل رہی تھیں، مزید یہ بھی سامنے آیا کہ فرسٹ لین میں کم رفتار سے چلنے والی گاڑیوں کو بھی لین ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کا سامنا کرنا پڑا۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات