data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان نے صنعتی ترقی کے میدان میں اہم پیش رفت کی ہے جس کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کو اقوام متحدہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ (UNIDO) کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے.

یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کو اس ادارے کی سربراہی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر اجلاس کی صدارت کریں گے۔

پاکستان کے UNIDO میں 350 ملین ڈالرز مالیت کے جاری اور طے شدہ منصوبے بھی شامل ہیں، جنہیں صنعتی ترقی کے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ تقرری پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی ساکھ اور صنعتی کامیابیوں کا اعتراف ہے۔

اس سے قبل بھی جون کے مہینے میں پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مختلف اہم کمیٹیوں میں اہم عہدے دیے گئے، جن میں طالبان پر پابندیوں کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کی چیئرمینی، انسداد دہشت گردی کمیٹی کی نائب چیئرمینی، اور دو غیر رسمی ورکنگ گروپس کی شریک چیئرمینی شامل ہیں۔

یہ تمام کامیابیاں اس بات کا مظہر ہیں کہ پاکستان ایک بار پھر عالمی فورمز پر اپنی مؤثر موجودگی ثابت کر رہا ہے اور عالمی برادری کا اعتماد حاصل کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رہا ہے

پڑھیں:

ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے کاروباری اعتماد میں قابلِ ذکر اضافہ

ایس آئی ایف سی کی جامع حکمتِ عملی کے باعث پاکستان میں کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کے دائرۂ کار میں نمایاں توسیع ہوئی ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں 14 ہزار 802 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوئی جس کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 918 تک پہنچ گئی۔

آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ 670 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست ہے، رجسٹرڈ کمپنیوں میں 59 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں شامل ہیں۔

غیر ملکی سرمایہ کاری میں مثبت پیش رفت کے باعث 30 سے زائد ممالک سے 332 کمپنیوں کو عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل ہوا جبکہ ڈیجیٹل رسائی میں اضافے کے باعث 250 سے زیادہ شہروں اور 30 فیصد قصبوں میں رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوا۔

ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل اصلاحات کے ذریعے کاروبار کے آغاز کا طریقۂ کار مزید تیز، آسان اور شفاف بنا دیا۔ ایس آئی ایف سی کی سرپرستی سے پاکستان کاروباری توسیع، سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی شراکت داری کے ایک نئے دور میں داخل ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطینی اتھارٹی کا غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کا بھرپور خیرمقدم
  • اقوام متحدہ نے پاکستان کی قرارداد برائے حق خود ارادیت متفقہ طور پر منظور کر لی
  • اقوام متحدہ ہو یا آسیان مودی مُنہ چھپا رہا، سات، صفر کی شکست یاد دلائی جاتی رہے گی: بلاول
  • طوفان ملیسا سے 4 لاکھ 77 ہزار بچے متاثر ہوئے‘ اقوام متحدہ
  • تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت ہے، ڈاکٹر فائی
  • ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے کاروباری اعتماد میں قابلِ ذکر اضافہ
  • ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ میں پاکستان نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
  • وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی اور وزیراعلیٰ سندھ کی قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر تہنیتی پیغامات
  • یہودیوں کا مغربی کنارے میں مسجد پر حملہ‘ توڑ پھوڑ‘ آگ لگادی،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید
  • لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فورس پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ