حق کی راہ میں دی جانے والی ہر قربانی باعثِ فخر ہے؛ محمد جنید انوار
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ کربلا ایثار، قربانی اور حق گوئی کی روشن مثال ہے ۔
محمد جنید انوار چوہدری نے واقعہ کربلا کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یہ درس کربلا کا ہے کہ خوف بس خدا کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ کی قربانی ہمیں حق اور سچ پر ڈٹ جانے کا حوصلہ دیتی ہے۔ حق کی راہ میں دی جانے والی ہر قربانی باعثِ فخر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے ظلم کے سامنے جھکنے کے بجائے حق کا علم بلند کیا۔ باطل کے آگے سر جھکانے کے بجائے سچائی پر قربان ہونا حسینؓ کا درس ہے ۔ محرم صبر، برداشت اور حق کے لیے قربانی کا پیغام دیتا ہے ۔
شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔
ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔
مزید :