واقعہ کربلا حق پر ڈٹ جانے کی عظیم داستان ہے‘محمد یوسف
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق و صداقت پر ڈٹ جانے کی عظیم داستان ہے۔ یومِ عاشور حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی کربلا کے میدان میں عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے ،یہ دن حق اور باطل، انصاف اور ظلم کے درمیان ابدی جدوجہد اور اصولوں پر ثابت قدمی کی علامت ہے۔ اس دن حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں حق و صداقت، انصاف اور اسلام کی سربلندی کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔حضرت امام حسینؓ کا کردار رہتی دنیا تک مشعل راہ ہے اہل بیت کے ساتھ بغض و عناد ارکھنے والا کبھی بھی مسلمان نہیں ہوسکتا۔ آپ ؓکے عمل و کردار سے ہر آنے والے معاشرے کو روشنی ملتی رہے گی۔ کربلا کی داستاں ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ حق کے راستے میں آنے والی مشکلات اور مصائب کو خندہ پیشانی سے قبول کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع ٹنڈوالہیار کے تحت شہادت امام حسینؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب امیر افضال آرائیں، دیدار بہرانی، حاجی شفیق ودیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے مزید کہا کہ باطل کے سامنے کبھی بھی ہتھیار نہیں ڈالنے چاہئیں۔ہر انسان کو حضرت امام حسینؓ اور تمام شہدا کربلا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حق و صداقت اور انصاف کے علم کو بلند رکھنا چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔