تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان مذاکرات کے حوالے سے کھل کر بول پڑے
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان مذاکرات کے حوالے سے کھل کر بول پڑے ۔
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ نیا پاکستان ‘‘میں گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ ہماری میٹنگ ہوئی ہے، جس میں احتجاج سے متعلق تجاویز آئیں، جس میں کہا گیا پورے ملک میں پر امن احتجاج کریں گے۔ سب اس بات پر متفق تھے کہ اگر بات ہو تو بامعنی ہو، سیاسی قیادت کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا۔
سعودی وزیر خارجہ کا دورۂ روس، اسرائیل سے تعلقات کے حوالے سے صحافی کا سوال، کیا جواب دیا ؟ جانیے
علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے عمر ایوب، بیرسٹر گوہر کو ملنے نہیں دیا جارہا، بتایا جائے اگر ہم بانی چیئرمین سے نہیں ملیں گے تو کیسے بات ہوگی؟ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیں، بانی چیئرمین کی اجازت کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مخصوص نشستوں کے حوالے سے تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی درخواست پر سماعت
پشاور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔
وکیل درخواست گزار سلطان محمد خان نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی تقسیم کار طریقہ ٹھیک نہیں ہوا اس وجہ سے ہم عدالت ائے، ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ بھی رابطے میں تھے، ہم نے یہ معاملہ وہاں اٹھایا۔
جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کو صوبے میں بھی جوائن کیا۔۔۔؟
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان نہیں ملا تو پھر آزاد حیثیت میں ان کے امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا، انتخابات کے بعد آزاد امیدواروں نے پھر سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا صوبے میں بھی۔
عدالت نے مخصوص نشستوں پر حکم امتناع ختم کردیا، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین نے درخواست واپس لے لی، عدالت نے اے این پی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق درخواست الیکشن کمیشن کو ارسال کردی۔
عدالت نےکہا کہ الیکشن کمیشن اے این پی کی درخواست کو سنیں، اور 10 ددن میں فیصلہ کریں، عدالت نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔