بانی پی ٹی آئی کی ہدایات ہیں 10 محرم کے بعد پارٹی تحریک کا آغاز کرے، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایات ہیں کہ 10 محرم کے بعد پارٹی تحریک کا آغاز کرے۔
راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے بجائے بادشاہت قائم کرلیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ تحریک سے پہلے پلان تیار کرچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے عوام اپنی آزادی کے لیے نکلیں، غلامی سے بہتر ہے جیل میں ہی رہوں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جو جیل کاٹ رہے ہیں وہ ان کے مخالف سوچ بھی نہیں سکتے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 22 گھنٹے وہ سیل میں ہوتے ہیں اور انہیں صرف 2 گھنٹے باہر نکالتے ہیں۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے تو کھانے گھر سے آتے تھے، سو سو بندہ ملنے جاتا تھا، بانی پی ٹی آئی کی تمام جیل سہولیات ختم کردی گئی ہیں، ان کو بچوں سے بات نہیں کرنے دیتے، کتابیں بھی نہیں دیتے۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی تو ریسٹ ہاؤس میں تھے اور ساری سہولیات دستیاب تھیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی علیمہ خان نے نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق کے خلاف آج بھی تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی، پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں، فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں حلقے میں کیسے جائیں؟ کارکنوں کو کیا جواب دیں؟ ووٹر سوال کریں گے کیا فیصلہ کیا۔
پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کشمیر ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے، بلاول بھٹو زرداری ہی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔
ذرائع نے کہا کہ آئندہ 3 سے 4 روز تک تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔