بابر اعظم اور محمد رضوان کو اپنی خامیاں دور کرنے کا کہہ دیا ہے، عاقب جاوید
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو پیغام دے دیا گیا ہے کہ ان سے کیا توقعات ہیں اور وہ انہیں کیسے پورا کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عاقب جاوید کا ویمنز کرکٹ اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے اہم اعلان
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا دونوں سینیئر کھلاڑی ہیں اور انہیں بتا دیا گیا ہے کہ اگر ان میں کوئی کمی ہے تو اسے کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان کے پاس ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2025 کے نئے سائیکل میں ٹاپ پوزیشن پر آنے کے چانسز موجود ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جنوبی افریقہ کے رواں برس کے دورہ پاکستان میں چیلنچ درپیش ہوگا تاہم ہمارا مقصد صرف یہ ہے کہ کامیاب ہوا جائے اور ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔
’قومی تینوں فارمیٹس میں بہت اچھی نہیں‘عاقب جاوید نے کہا قومی ٹیم کی تینوں فارمیٹس میں کنڈیشن اچھی نہیں ہے اس لیے ہم کسی بھی سیریز کو لائٹ نہیں لے سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کھلاڑی فٹ نہیں ہیں انہیں بتا دیا ہےکہ کہاں غلطیاں ہوئیں ہیں۔
نسیم شاہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ان فٹ ہوئے تھے لیکن اب وہ باقاعدگی سے بولنگ کروا رہے ہیں اور وسیم جونیئر نے بھی انجری سے صحتیابی پاکر بولنگ شروع کر دی ہے۔
’ایشین کپ میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں‘ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر بتایا کہ جولائی اگست میں 2 ٹی 20 سیریز بنگہ دیش اور ویسٹ کے خلاف ہوں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں سیریز میں مختلف آپشنز کا استعمال کریں گے اور تیز رفتار بولر حارث رؤف بھی دونوں سیریز کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ایشیا کپ 2025 کے حوالے سے عاقب جاوید نے کہا کہ اس کا انعقاد رواں سال دبئی میں ہونے کا امکان ہے تاہم اس میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں کیوں کہ تمام ایشیائی ٹیموں کو ہی کنڈیشنز کا علم ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابر اعظم بابر اعظم اور رضوان کی خامیاں عاقب جاوید محمد رضوان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بابر اعظم اور رضوان کی خامیاں عاقب جاوید محمد رضوان عاقب جاوید نے کہا انہوں نے
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی
لاہور(نیوز ڈیسک)تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 44 اوور میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے ناٹ آؤٹ 71 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ غازی غوری نے 37 اور عرفات منہاس نے 33 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن ایلس نے 4 اور میتھیو شارٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہےکہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ