لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
لکی مروت(نیوز ڈیسک)لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خوفناک دھماکا ہوا، جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں لکی مروت کے علاقے وانڈہ سیمو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کا لگتا ہے، پولیس اور فورسز کی نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی، دھماکے میں ہونیوالے جانی نقصانات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
ناروے کپ 2025: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم بین الاقوامی میدان میں اترنے کو تیار
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں،پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے:وزیراعظم
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کلاچی، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور دتہ خیل، ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی اور کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔
مودی سرکار کو بڑا دھچکا,بھارتی شہریوں پر بغیر ویزا ایران میں داخلے پر پابندی عائد
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔