لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کا رکن ساتھیوں سمیت قتل
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
(ویب ڈیسک)لکی مروت کے علاقے وانڈہ کڑہ میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے زنڑا امن قومی جرگہ کے سرکردہ رکن غلام دستگیر کو دو ساتھیوں سمیت قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق غلام دستگیر کو دہشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ دو ساتھیوں سمیت کار میں قبول خیل ایک تنازع کے تصفیہ کیلئے جا رہے تھے۔
مقتول غلام دستگیر وانڈہ شہاب خیل کی مقامی امن کمیٹی کے صدر بھی تھے اور بدامنی روکنے کیلئے روزانہ رات کو سینکڑوں ساتھیوں سمیت علاقے میں مسلح گشت کیا کرتے تھے۔
انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔
پولیس کے مطابق تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ساتھیوں سمیت
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔