عشرہ محرم الحرام: اہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
سٹی42: محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لیے ہیں۔
سیکیورٹی کی تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں 30,000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ لاہور میں 2,900 سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور، آج لاہور میں 15 عزاداری جلوس اور 395 مجالس کا انعقاد اور صوبہ بھر میں 136 جلوس اور 3,659 مجالس منعقد ہوں گی۔
15 ہزار سے زائد کمیونٹی رضا کار پولیس کی معاونت کریں گے۔حساس مقامات پر اضافی فورسز، سی سی ٹی وی نگرانی، اور واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں۔
حکومتی ہدایات اور پابندیوں کے مطابق دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش، اور نفرت انگیز مواد کی اشاعت پر مکمل پابندی ہے، طے شدہ روٹس کے علاوہ کسی بھی جلوس یا مجلس کی اجازت نہیں ہوگی۔
لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی مکمل پاسداری لازمی قرار دیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، عشرہ محرم کے دوران صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، ہر قسم کی قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی۔
پنجاب پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں اور مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر 15 یا قریبی تھانے کو دیں۔
انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
احسن اقبال کا چینی صوبہ ہونان میں مختلف اداروں ‘کمپنیوں کا دورہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے چین کے صوبہ ہونان میں مختلف اداروں اور کمپنیوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی سڑکوں کی تعمیر سے خلا کی تسخیر کی طرف بڑھ رہی ہے اور سی پیک کے تحت دونوں ممالک خلائی ٹیکنالوجی میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔پروفیسر احسن اقبال نے ہونان سیٹلائٹ اسپیس ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور کہا کہ چین کے تعاون سے پاکستان خلائی ٹیکنالوجی میں ایک نیا باب رقم کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ خلائی ٹیکنالوجی پاکستان کو قومی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد دے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہونان سیٹلائٹ اسپیس ٹیکنالوجی اور پاکستانی انجینئرز باہمی تعاون سے سیٹلائٹس تیار کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے سی آر آر سی ڑوڑو لوکوموٹیو کمپنی لمیٹڈ کا بھی دورہ کیا اور کمپنی کو ایم ایل-1 منصوبے کے لیے مسابقتی لاگت پر حصہ لینے کی دعوت دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے مستقبل کو جدید، مؤثر اور عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوکوموٹیو پلانٹ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ریلوے تعاون سے روابط میں انقلاب آئے گا، اخراجات کم ہوں گے اور پاکستان کی ترقی کو توانائی ملے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور چین مل کر جدید ریلوے کا مستقبل آگے بڑھا رہے ہیں۔وزیر منصوبہ بندی نے اپنے دورے کے دوران ذوزھو ٹائمز نیو میٹیریل ٹیکنالوجی کمپنی کا بھی دورہ کیا اور بیس ممالک کے مندوبین کے وفد کی قیادت کی۔ وفد کو کمپنی کی جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ جدید مٹیریل سائنس صنعتی ترقی اور انفراسٹرکچر کے لئے ناگزیر ہے اور سی پیک فیز ٹو کے تناظر میں نئی ٹیکنالوجیز سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین سائنسی تعاون کو وسعت دے رہے ہیں جبکہ صنعتی جدت معیشت کو عالمی مسابقت کے قابل بناتی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان چینی ٹیکنالوجی سے سیکھ کر اپنی صنعت اور معیشت کو جدید خطوط پر استوار کر سکتا ہے اور چین کی سائنس و ٹیکنالوجی میں پیش رفت دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہے۔