وزیراعظم کی میر علی میں بھارت کے حمایت یافتہ پراکسی فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف : فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارت کے حمایت یافتہ پراکسی فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کی، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔
وزیراعظم نے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ معصوم شہریوں کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا۔ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں 14 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے کی کوشش کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 13 فوجی شہید ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے 14 خوارج ہلاک کردیے۔ واقعے میں دو بچے اور ایک خاتون زخمی ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد حملہ دہشت گرد ریاست بھارت کے آلہ کار گروہ "فتنہ الخوارج" کے ذریعے کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور قوم ان انمٹ قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج میر علی میں حملے کی
پڑھیں:
جنگ میں شکست کے بعد بھارت پراکسی وار کررہاہے، عطا تارڑ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-08-25
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جنگ میں شکست کے بعد بھارت اب پراکسی وار کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کو دہشت گردی سے متعلق ٹھوس ثبوت بھی فراہم کیے ہیں، دورانِ جنگ پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے والوں نے سفید جھنڈے لہرائے تھے اور اب وہی عناصر بیرونی مدد کے ساتھ دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں‘ پوری دنیا بھارت اور افغانستان کا مکروہ چہرہ دیکھ رہی ہے اور پاکستان نے مذاکرات میں دہشت گردی کے تمام ثبوت پیش کیے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے زور دیا کہ سیکورٹی فورسز ایسے فتنوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور دہشت گردوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی‘ شکست دہشت گردوں کا مقدر ہوگی اور پاکستان کی قیادت ہر حال میں دہشت گردوں کو شکست دینے کے عزم پر قائم ہے۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ریاست پاکستان اپنے شہریوں کا تحفظ کرنا جانتی ہے اور اس کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے حالات درست رہیں۔