چاغی (بلوچستان) میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد جہانزیب کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات سامنے آئے ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے چاغی میں فتنہ الہندستان  کے دہشتگروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچایا۔کارروائی کے دوران دو دہشتگرد جہنم واصل جبکہ دہشتگرد جہانزیب نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے.

دہشتگرد  بلوچستان کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد جہانزیب  نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ میرا اصلی نام جہانزیب علی جبکہ تنظیمی نام علی جان ہے. میں دہشت گرد زبیر احمد کے ساتھ مل کر کام کرتا تھا. میں گز شتہ دو سال سے تنظیم کیساتھ ہوں جہاں زبیر(دہشتگرد) تخریبی منصوبہ بندی کرتا تھا۔دہشتگرد جہانزیب نے بتایا کہ 23 /24 ستمبر کی شب سکیورٹی فورسز نے گھر کو گھیرے میں لیکر ہمیں ہتھیار ڈالنے کا کہا ، دہشت گرد نثار اور زبیر نے  سکیورٹی فورسز پر  فائرنگ شروع کردی، زبیر  نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کوگولی مار لی جبکہ نثار سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔دہشتگرد جہانزیب نے کہا کہ میں نے اپنے ہتھیار رکھ دیئے اور سیکورٹی فورسز نے مجھے زندہ گرفتار کرلیا، میرے قریبی ساتھیوں کےمرنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ مسئلہ کا حل لڑائی جھگڑے میں نہیں. ہمارے معاشرہ میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور بلوچ یکجہتی کمیٹی جیسی تنظیموں کا کردار گمراہ کن رہا ہے. یہ تنظیمیں نوجوانوں کو لڑانے کا باعث بن رہی ہیں۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بلوچستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہیں. بلوچ یکجہتی کمیٹی اور دیگر تنظیمیں نوجوانوں کو ورغلا کر اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: دہشتگرد جہانزیب سکیورٹی فورسز

پڑھیں:

بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دو خواتین سمیت مزید 10 شہریوں کو گرفتار کر لیا

یہ کارروائیاں کالے قوانین کے تحت کی گئیں جن کے تحت متنازعہ علاقے میں تعینات بھارتی فورسز کو بے پناہ اختیارات اور استثنیٰ حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران دو خواتین سمیت مزید 10 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پیراملٹری فورسز اور پولیس نے سرینگر، کولگام، بارہمولہ، شوپیاں اور پلوامہ سمیت مختلف اضلاع میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے دوران دو خواتین سمیت دس شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ فورسز کے اہلکاروں نے سم کارڈ، موبائل فون, لیپ ٹاپ، دستاویزات اور کتابیں بھی قبضے میں لے لیں۔ دریں اثناء ایک خاتون کو جس کی شناخت روبینہ کے نام سے ہوئی ہے، بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ کے علاقے پدگام پورہ میں گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائیاں کالے قوانین کے تحت کی گئیں جن کے تحت متنازعہ علاقے میں تعینات بھارتی فورسز کو بے پناہ اختیارات اور استثنیٰ حاصل ہے۔واضح رہے بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں اپنی ظالمانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور گزشتہ چند دنوں میں سینکڑوں بے گناہ شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں، 20 دہشتگرد ہلاک
  • وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام؛ وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز ، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • فتنہ الخوارج کی ایک اور سانحہ اے پی ایس کی کوشش ناکام، وانا کیڈٹ کالج کے گیٹ پر خود کش دھماکہ
  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 20 دہشتگرد ہلاک
  • سیکورٹی فورسز کی کے پی کے میں کارروائیاں: فتنہ الخوارج کے 20دہشت گرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 20 خوارج جہنم واصل
  • خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی 2 الگ الگ کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 20 دہشتگرد ہلاک
  • بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دو خواتین سمیت مزید 10 شہریوں کو گرفتار کر لیا
  • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 5 شدت کے خوفناک زلزلے کے جھٹکے