سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

صدر مملکت نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 13 بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، کہاکہ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر مادرِ وطن کے تحفظ کو یقینی بنایا، قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ دفاع وطن کی راہ میں جان قربان کرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ 

مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا

صدر آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان  میں  سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 14 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرست دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسا بزدلانہ حملہ قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔ 

صدر مملکت نے زخمی شہریوں، بچوں اور خاتون کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ 

سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد علی امین نے تین افسر معطل کر دیئے

آصف علی زرداری نے کہاکہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: علی زرداری

پڑھیں:

وزیراعظم کی میر علی میں بھارت کے حمایت یافتہ پراکسی فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف : فائل فوٹو 

وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارت کے حمایت یافتہ پراکسی فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کی، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

وزیراعظم نے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ معصوم شہریوں کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا۔ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں 14 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ’فتنہ الخوارج‘ دہشتگردوں کا حملہ، 13 جوان شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے کی کوشش کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 13 فوجی شہید ہوگئے۔  فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے 14 خوارج ہلاک کردیے۔ واقعے میں دو بچے اور ایک خاتون زخمی ہوئیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد حملہ دہشت گرد ریاست بھارت کے آلہ کار گروہ "فتنہ الخوارج" کے ذریعے کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور قوم ان انمٹ قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

  • قوم   شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ سے  مقروض ہے اور رہے گی: محسن نقوی
  • وزیراعظم کی میر علی میں بھارت کے حمایت یافتہ پراکسی فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت
  • صدر مملکت اور وزیر اعظم کی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت
  • دفاع وطن کیلئے جان قربان کرنیوالے ہمارے اصل ہیرو ہیں، آصف علی زرداری
  • صدر مملکت اور وزیراعظم کی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت
  • سکیورٹی فورسز پر بزدلانہ حملہ؛ مادرِ وطن کے 13 سپوت شہید، 14 خوارجی جہنم واصل
  • محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات، نوٹیفکیشن جاری
  • محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر سیکیورٹی کو موثر بنایا جائے گا، کراچی پولیس چیف
  • صدرِمملکت کا سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار