مشیر کھیل مینا مجید کا عاطف رانا کے ہمراہ بلوچستان یونیورسٹی کا دورہ، طلبہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کے ہمراہ یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کا دورہ کیا۔
مشیر کھیل کے ہمراہ کرکٹرز زمان خان، محمد نعیم اور کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات بھی موجود تھے۔ دورے کا مقصد نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع بڑھانا اور ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں وزیر کھیل بلوچستان جمال رئیسانی کھیل کے میدان میں؟
مشیر کھیل نے طلبا و طالبات سے ملاقات اور سیلفیاں بنائیں، اس موقع پر طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔
کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ میں جاری ہیں، ٹرائلز میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے 2200 سے زیادہ نوجوان شریک ہیں۔
ٹرائلز بین الاقوامی معیار کے کوچز اور تجربہ کار کرکٹرز کی نگرانی میں ہو رہے ہیں۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو لاہور ہائی پرفارمنس سینٹر میں اسکالرشپ دی جائے گی۔
لاہور قلندرز کے زیر اہتمام بلوچستان کی 5 ٹیمیں آپس میں مقابلہ کریں گی، مرد و خواتین ٹیمیں آل پاکستان لیگ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
صوبائی مشیر کھیل کی بلوچستان یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں کھلاڑیوں اور طلبا سے ملاقات، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے کہاکہ حکومت بلوچستان نوجوانوں کو ہر میدان میں آگے لانے کے لیے پُرعزم ہے۔ نوجوانوں کی تربیت اور مواقع کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہاکہ نوجوانوں میں چھپا ہوا ٹیلنٹ اجاگر کرنے کے لیے مختلف پلیٹ فارمز استعمال کیے جا رہے ہیں، بلوچستان امن، محبت اور مہمان نوازی کی سرزمین ہے۔
یہ بھی پڑھیں بلوچستان کی پہلی خاتون ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نے تاریخ رقم کردی
انہوں نے کہاکہ لاہور قلندرز کے وفد کی موجودگی سے بلوچستان کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے آئے گا۔ حکومت مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جامعہ بلوچستان کا دورہ حکومت بلوچستان صوبائی مشیر کھیل طلبا و طالبات مینا مجید بلوچ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جامعہ بلوچستان کا دورہ حکومت بلوچستان صوبائی مشیر کھیل طلبا و طالبات مینا مجید بلوچ وی نیوز مشیر کھیل کے لیے
پڑھیں:
بلوچستان: موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس ایک ہفتے سے معطل، صارفین پریشان
— فائل فوٹوبلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس ایک ہفتے سے معطل ہے۔
موبائل فون انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے صوبے میں صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بند، حکاماس حوالے سے حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا انٹرنیٹ سے دہشت گرد تنظیموں کو رابطے میں سہولت فراہم ہوتی ہے۔
حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ سال دہشت گردی واقعات کے تناظر میں موبائل فون انٹرنیٹ کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔