وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا مشن جاری، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا یوتھ لون پروگرام شروع کیا ہے۔رانا مشہود احمد خان
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں مواقع فراہم کر رہے ہیں ،نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ،پاکستان کی نوجوان نسل میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ،نوجوان آئی ٹی اور کھیل سمیت دیگر میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں ،یوتھ ہب پورٹل کے ذریعے نوجوانوں کو سکالر شپ دے رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی اکیڈمک ایسوسی ایشن اور لاہور چیمبر کے اشتراک سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرصدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد، نائب صدر شاہد نذیر چوہدری اور چیئرمین پاکستان آئی ٹی اکیڈمک ایسوسی ایشن وہاب یونس سمیت تاجر برادری کی بڑی تعداد موجود تھی۔(جاری ہے)
رانا مشہود نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور ان کی فلاح، فنی تربیت اور روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت آئی ٹی برآمدات کو 25 ارب ڈالر تک لے جانے کے ہدف پر کام کر رہی ہے جبکہ آن لائن ارننگ کے شعبے میں نوجوانوں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 8 لاکھ سے زائد نوجوان بیرونِ ملک باعزت روزگار حاصل کر رہے ہیں جبکہ حکومت رواں سال یہ تعداد 15 لاکھ تک لے جانے کی خواہاں ہے، اس کے ساتھ ہی دسمبر میں پاکستان کی پہلی ''یوتھ گیمز'' کے انعقاد کا اعلان بھی کیا تاکہ نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکے۔چیئرمین یوتھ پروگرام نے ''آپریشن بنیان المرصوص''کے دوران نوجوانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی دفاعی صلاحیتوں نے پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند کیا، بھارت کی پاکستان مخالف سرگرمیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے پانی بند کرنے کی کوشش کی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔انہوں نے خوشخبری دی کہ پاکستان آئندہ برس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کرے گاجو ملک کی خارجہ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے، بجٹ سے متعلق گفتگو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ متوازن اور عوام دوست ہے جبکہ آئندہ سال مزید عوام کو ریلیف دینے کیلئے بہتر بجٹ پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت دو سال میں آئی ایم ایف سے نجات حاصل کر لے گی،تاجر برادری کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ ان کے جائزمطالبات مشاورت سے پورے کئے جائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آئی ٹی اکیڈمک ایسوسی ایشن وہاب یونس نے نیوٹیک کے منصوبوں میں شمولیت کے لیے تعاون کی درخواست کی تاکہ نوجوانوں کو جدید ہنر سکھا کر روزگار کے قابل بنایا جا سکے۔تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں اور نوجوانوں کے لیے خصوصی تربیتی پروگرامز میں اشتراک کے امکانات پر مشاورت کی گئی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نوجوانوں کو رانا مشہود نے کہا کہ انہوں نے رہے ہیں آئی ٹی
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔