1 ماہ قبل اغواء ہوئے اسسٹنٹ کمشنر زیارت بیٹے سمیت قتل
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
زیارت سے 1 ماہ قبل اغواء کے بعد بیٹے سمیت قتل کیے گئے اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل—فائل فوٹو
زیارت سے 1 ماہ قبل اغواء کیے گئے اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور ان کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اغواء کاروں نے فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو پہاڑوں میں پھینک دیا، اے سی محمد افضل اور ان کے بیٹے کی لاشیں تحویل میں لی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے زیارت کے اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور ان کے بیٹے کو شہید کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اسسٹنٹ کمشنر نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کے قاتل اور امن کے دشمن اپنے انجام سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے، بزدلانہ اور سفاکانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، شہید محمد افضل ایک فرض شناس، محنتی اور قابل افسر تھے۔
گورنر جعفر مندوخیل نے بھی اسسٹنٹ کمشنر زیارت اور ان کے بیٹے کی شہادت پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
گورنر بلوچستان نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں۔
خیال رہے کہ 10 اگست کو ضلع زیارت کے علاقے زیزری سے اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کو اغواء کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور ان کے بیٹے
پڑھیں:
چیف الیکشن کمشنر الیکشن چوری کی تحقیقات میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں.راہول گاندھی
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر ۔2025 )انڈین پارلیمنٹ (لوک سبھا) میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پرووٹ چوری کے الزمات کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کرناٹک سی آئی ڈی کو معلومات فراہم کرنے میں بھی رکاوٹیں ڈال رہے ہیں. سماجی رابطے کی ویب سائٹ” ایکس“ پر موجود ویڈیو کلپ میں صحافیوں سے گفتگو میں راہول گاندھی کو سنا جا سکتا ہے کہ ہم نے پریس کانفرنس کے دوران جو کچھ دکھایا وہ سیاہ اور سفید ہے کرناٹک میں سی آئی ڈی کی تحقیقات جاری ہیں.(جاری ہے)
یاد رہے کہ راہول گاندھی پچھلے کچھ عرصے سے الیکشن میں ووٹ چوری کے الزامات لگا رہے ہیں دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے وضاحت بھی جاری کر دی ہے راہول گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سی آئی ڈی نے خاص طور پر ان فون نمبروں کے بارے میں معلومات مانگی ہیں جو ووٹ چوری کے لیے استعمال کیے گئے تھے تاہم چیف الیکشن کمشنریانیش کمار وہ معلومات نہیں دے رہے ہیں جو سی آئی ڈی مانگ رہی ہے. راہول گاندھی نے کہا کہ سی ای سی کے خلاف ووٹ کی چوری کا اس سے بڑا کوئی ثبوت نہیں ہو سکتا پولیس معلومات مانگ رہی ہے اور انڈیا کے الیکشن کمشنر تعاون نہیں کر رہے انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو مہادیو پورہ اور نالندہ میں کیا اس کے بعد انڈیا میں کسی کے ذہن میں یہ شک نہیں رہے گا کہ نریندر مودی نے ووٹ چوری کیا ہے کانگریس راہنما نے کہاکہ میں یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں ہم ایک تہلکہ خیز انکشاف کرنے جا رہے ہیں جو صورتحال کو مکمل طور پر بدل دے گا کیونکہ ہمارے پاس اپنی بات کے ٹھوس ثبوت ہیں.