زیارت سے اغواء ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی کی لاش بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے زردآلو کے مقام سے برآمد کر لی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع زیارت سے اغواء ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل باقی اور ان کے بیٹے کی لاشیں ہرنائی سے برآمد ہوئی ہیں۔ جنہیں ڈیڑھ ماہ قبل زیارت سے نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی کی لاش بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے زردآلو کے مقام سے برآمد کر لی گئی ہے۔ افضل باقی اور ان کے بیٹے مستنصر بلال کو 10 اگست کو مسلح افراد نے زیارت سے اغواء کیا تھا۔ مذکورہ افراد کے ڈرائیور اور محافظوں کو یرغمال بنانے کے بعد رہا کیا گیا، تاہم اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کو اغواء کر لیا گیا۔ مغویوں کی ویڈیوز بھی جاری کی گئی تھیں۔ آج افضل باقی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افضل باقی کی لاش زیارت سے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے وزیر پختون یار کی بیٹی کو اغواء کرنے کی کوشش
پختون یار : فائل فوٹوخیبر پختونخوا کے وزیر پختون یار کی بیٹی کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر پختونیار کی بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کا مقدمہ تھانا میرا خیل بنوں میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ صوبائی وزیر کی بیٹی گھر کے قریب کھیل رہی تھی، ملزم بچی کو اٹھا کر لے گیا، تاہم بچی کے چیخنے پر ملزم اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا۔