سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمدافضل اور بیٹے کو شہید  کرنے کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید  اسسٹنٹ کمشنر  محمد  افضل  کو خراج  عقیدت پیش کیا، کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر  محمد  افضل  نے فرض  کی  ادائیگی  کے  دوران  شہادت  کا  بلند  رتبہ  پایا۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل فرض شناس، محنتی اور  قابل  افسر تھے۔

جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے

وزیرداخلہ  محسن  نقوی نے شہید اسسٹنٹ کمشنر محمدافضل کے خاندان سے دلی  ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر  زیارت  محمد  افضل ہمارے دلوں میں ہمیشہ  زندہ رہیں گے۔ 

محسن  نقوی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور انکے بیٹے کو شہید کرنے والے درندے عبرتناک انجام  سے بچ نہیں پائیں  گے۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: محسن نقوی نقوی نے

پڑھیں:

محسن نقوی کی قومی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کئے

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے دبئی میں قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی، کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
یہ ملاقات آئی سی سی اکیڈمی کے اوول ٹو گراؤنڈ میں اُس وقت ہوئی جب قومی ٹیم پریکٹس سیشن میں مصروف تھی۔ محسن نقوی نے ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے خصوصی گفتگو کی، ٹیم کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ہر کھلاڑی کے عزم اور جذبے کو سراہا۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی جوش و خروش کے ساتھ پریکٹس جاری رکھی، جبکہ چیئرمین کی موجودگی نے ٹیم کے مورال میں مزید اضافہ کیا۔
دلچسپ بات یہ رہی کہ جب پاکستانی چیئرمین کی آمد ہوئی تو بھارتی ٹیم اور ان کا سپورٹنگ اسٹاف اپنا سیشن ختم کرکے ہوٹل واپس چلے گئے، جو اس مقابلے کی شدت اور اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
اس سے قبل آئی سی سی اکیڈمی میں موجود پاکستانی اور بھارتی شائقین نے پاکستان ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ فینز کی خوشی دیدنی تھی، خاص طور پر بھارتی مداحوں نے فخر زمان کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں، جو کرکٹ کے اس کھیل کو جوڑنے والی قوت کی ایک خوبصورت مثال ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کا یہ ہائی وولٹیج مقابلہ کل دبئی میں کھیلا جائے گا، جس کا انتظار دنیا بھر کے کرکٹ شائقین بے صبری سے کر رہے ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: اغواکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو بیٹے سمیت قتل کردیا
  • مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت اوران کا بیٹا اغوا کاروں کے ہاتھو ں قتل
  • مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت بیٹے سمیت اغوا کاروں کے ہاتھوں قتل
  • مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت اور بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا
  • زیارت: مغوی اسسٹنٹ کمشنر کو بیٹے سمیت قتل کردیاگیا
  • زیارت سے اغواء ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی کی لاش برآمد
  • 7 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں؛ محسن  نقوی 
  • محسن نقوی کی قومی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کئے
  • وفاقی  وزیرداخلہ  محسن  نقوی  کی پاک افغان چمن  بارڈر کے قریب دھماکے کی مذمت