data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) ہنگورجہ کے قریبی بڑی آبادی والا گائوں ملہیرانی سولنگی کے نوجوان گھر سے باہر نکل کر کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا۔ محکمہ پبلک ہیلتھ رانی پور کے جانب سے گلیوں میں پیور بلاکس کام مکمل نہ ہونے اور قومی شاہراھ سے گائوں ملہیرانی سولنگی تک روڈ کا کام ٹھیکیدار مکمل نہ کرانے کے خلاف محسن سولنگی، شفقت سولنگی، سجاد حسین سولنگی، عرفان ،سلیم سولنگی اور دیگر کے قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت نعرے بازی کررہیں تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گائوں ملہیرانی سولنگی میں محکمہ پبلک ہیلتھ رانی پور کے جانب سے کروڑیں روپے کے ترقیاتی کام کا منصوبہ جس میں گلیوں میں پیور بلاکس لگانے کا کام ٹھیکیداروں کو آدھ میں چھوڑ دیا گیا اور ٹھیکیدار نے قومی شاہراہ سے ملہیرانی سولنگی گاؤں تک روڈ پر پتھر بچھا نے بعد غائب ہوگیا ہے جس کو کئی ماہ گزرچکا ہے ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور گاڑیوں کے ٹائر پھٹناروزمرہ کا معمول بن گئے ہیں جس کی وجہ سے افسران کو دفاتر تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

یوم آزادی قومی جشن منانے کا موقع ہے، رانا ثنا کی پی ٹی آئی سے احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سے احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا  ہے کہ یوم آزادی قوم کے  لیے جشن منانے کا موقع ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف یوم آزادی کے موقع پر اپنے ملک گیر احتجاج کی کال واپس لے اور اسے کسی دوسرے دن کے لیے مؤخر کردے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو رواں سال معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، لہٰذا بہتر یہی ہے کہ احتجاج کو اس سے ایک دن قبل منتقل کردیا جائے یا بعد میں، تاکہ یوم آزادی کی تقریبات پر اثر نہ پڑے۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ایکسٹینشن (مدت ملازمت میں توسیع)  کے مخالف ہیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم اس وقت زیر غور نہیں ہے، تاہم آئین میں کسی بھی ترمیم کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے۔

یاد رہے کہ 6 اگست کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری ہوا تھا، جس میں پارٹی کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ملک میں جاری  فاشزم کے خلاف پوری قوت کے ساتھ سڑکوں پر نکلے۔ یہ بیان 5 اگست کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے ناکام ہونے کے ایک روز بعد سامنے آیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • احسن اقبال نے ماہانہ ترقیاتی رپورٹ جاری کر دی
  • پیپلز پارٹی کا نسلی امتیاز سندھ کو تقسیم کردے گا، آفاق احمد
  • ڈمپر نذر آتش کرنے کے الزام میں گرفتار نوجوانوں کی رہائی کیلیے اقدامات کریں گے، آفاق احمد
  • سی ڈی اے کی جانب سے مساجد شہید کرنے کے خلاف احتجاج،، مدنی مسجد کی جگہ نمازی اکٹھے ہونا شروع ہوگئے ،، ویڈیوز سب نیوز پر
  • یوم آزادی قومی جشن منانے کا موقع ہے، رانا ثنا کی پی ٹی آئی سے احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل
  • ترکیہ سمیت مختلف ممالک میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
  • نیتن یاہو کے منصوبے کے خلاف اسرائیل میں بھی احتجاج، ایک لاکھ سے زائد افراد کا مظاہرہ
  • ڈمپر حادثے کے بعد احتجاج کرنے والے شہریوں کیخلاف ہی مقدمہ درج کردیا گیا، آفاق احمد
  • لندن میں ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی کے خلاف تاریخی احتجاج، 466 سے زائد افراد گرفتار
  • چیئرمین سی ڈی اے کی اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت