قومی اسکواش چمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)سعدیہ گل،نمبرہ بتول،زہرہ عبداللہ اور دامیہ خان نے پہلی رچزنیشنل جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چیمپئن شپ کے ویمنز کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ ایم بن عاطف،دانش سکندر،عبدلہادی گل اورحزیفہ شاہد بوائز انڈر15 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پی ایس بی کراچی سینٹر پرسندھ اسکواش ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام جاری آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میں گزشتہ روز کوارٹر فائنلز کھیلے گئے۔سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد عامر کے مطابق ویمنز میں سند ھ کی دامیہ خان نے نمبر دوسیڈواپڈا کی کومل خان کو3-0سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کر دیا انہوں نے 11-3،11 -3اور11-4سے کامیابی سمیٹی۔ دیگر کوارٹر فائنلز میں ایس این جی ایل کی سعدیہ گل نے کے پی کی رانیہ قاضی کو 3-1سے،سندھ کی نمرہ بتول نے سندھ ہی کی دعا نزاکت کو 3-1سے اور کے پی کی زہرہ عبداللہ نے سندھ کی سارہ علی کو 3-0سے زیر کیا اور سیمی فائنل میں نشست کنفرم کی۔بوائز انڈر15 کے کوارٹر فائنلزمیں پنجاب کے ایم بن عاطف نے پنجاب ہی کے سمیر خان کو 3-1سے،کے پی کے دانش سکندر نے پنجاب کے عمر افضل خان کو 3-0سے،سندھ کے حزیفہ شاہد نے پنجاب کے عامر عدنان کو 3-0سے اور کے پی کے عبدالہادی گل نے پنجاب کے شاہ نواز بٹ کو سخت مقابلے کے بعد3-2سے شکست دے کر فائنل فور لائن اپ کو جوائن کیا۔ بوائز انڈر 13کوارٹر فائنلز میں ٹاپ سیڈسندھ کے راحیل وکٹر نے کے پی کے ارمان علی کو 3-2سے،،پی اے ایف کے احمد صفوان نے کے پی کے مصطفی احمد کو3-0سے،کے پی کے فہد خان نے زوہیب خان کو 3-0سے اور پنجاب کے رحمان شوریم نے فضل رحمان کو 3-0سے قابو کر کے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔بوائز انڈر9کوارٹر فائنل میں سندھ کے ایم بن نسیم نے سندھ کے رحیم رضا کو 3-0سے،کے پی کے ایم طلحہ نے سندھ کے نذیر ملک کو 3-0سے،سندھ کے فیض خان نے سندھ ہی کے عبدالرافع کو 3-0سے اور سندھ کے آبا ن خان نے سندھ ہی کے بلاول کو 3-0سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔ویمنز کے سیمی فائنل میں ایس این جی ایل کی سعدیہ گل کا مقابلہ سندھ کی نمرا بتول سے اور کے پی کے زہرہ عبداللہ کا مقابلہ سندھ کی دامیہ خان سے ہوگا جبکہ بوائز انڈر15کا پہلا سیمی فائنل پنجاب کے ایم بن عاطف اورسمیر خان جبکہ دوسرا سیمی فائنل کے پی کے عبدالہادی گل اورنمبر دو سیڈ سندھ کے حزیفہ شاہد کے درمیان ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیمی فائنل میں کے سیمی فائنل پنجاب کے کے پی کے سندھ کی سندھ کے کو 3 0سے خان کو ایم بن کے ایم
پڑھیں:
قومی ایئر لائن کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ایک بار پھر ٹوٹ گئی، طیارہ جدہ ایئر پورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا
اسکرین گریبقومی ایئر لائن کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ایک بار پھر ٹوٹ گئی، ونڈ شیلڈ ٹوٹنے سے بوئنگ 777 طیارہ جدہ ایئرپورٹ پر گراؤنڈ ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ پہلی بار جمعرات کو 34 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹوٹی تھی، بوئنگ طیارے پر لگائی ونڈ شیلڈ تیسرے دن ہی ٹوٹ گئی۔
ذرائع نے بتایاکہ اس ونڈ شیلڈ کو ہائی اسپیڈ ٹیپ لگا کر مضبوط کیا گیا اور ہدایت کی گئی ہے کہ دس دن تک ہر نئی پرواز سے پہلے چیک کیا جائے کہ ٹیپ اُکھڑ تو نہیں گیا ہے۔
ونڈ شیلڈ کی اندرونی اور بیرونی دونوں پرتیں چٹخ گئی ہیں، متاثرہ طیارے میں نئی ونڈ شیلڈ کی بجائے ایک گراؤنڈ طیارے پر لگی پرانی ونڈ شیلڈ نکال کر لگائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ طیارے کے ذریعے لاہور کی پرواز پی کے 860 آپریٹ ہونا تھی، جدہ سے لاہور کی پرواز میں کئی گھنٹے تاخیر ہونے کا خدشہ ہے۔