ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے۔

یہ میچ فائنل تک رسائی کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ اس مقابلے میں فاتح ٹیم بھارت کے خلاف ٹائٹل میچ کھیلے گی، جبکہ سری لنکا پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بنگلہ دیش کا فیصلہ کن مقابلہ آج ہوگا

بنگلہ دیش کو بھارت کے ہاتھوں 41 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ’ٹائیگرز‘ اب بھی فائنل میں پہنچنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے بھارت سے ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دی تھی۔

پاکستان کو فائنل میں جگہ بنانے کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے، جبکہ بنگلہ دیش کے لیے بھی یہی صورتحال ہے۔ اگرچہ دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم ہیں، لیکن پاکستان کو معمولی برتری حاصل ہے کیونکہ گرین شرٹس کو ایک دن کا آرام میسر آیا ہے، جبکہ بنگلہ دیش کو مسلسل دو دن کھیلنا پڑ رہا ہے۔

اسکواڈز

بنگلہ دیش: سیف حسن، تنزید حسن، پرویز حسین ایمن، توحید ہری دَے، شمیم حسین، جاکر علی (وکٹ کیپر/کپتان)، محمد سعید الدین، رشاد حسین، تنزیم حسن ساکب، ناسم احمد، مصطفیٰ الرحمان، لٹن داس، مہدی حسن، تسکین احمد، شرفل اسلام، نرول حسن۔

پاکستان: صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، صائم ایوب، سلمان آغا (کپتان)، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا، صوفیان مقیم، خوشدل شاہ، حسن نواز۔

ریکارڈ

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک 25 مقابلے ہوئے ہیں جن میں 20 مرتبہ پاکستان فاتح رہا جبکہ بنگلہ دیش صرف 5 بار کامیاب ہوسکا ہے۔

ماہرین کی رائے اور پیشگوئی

گوگل وِن پریڈکٹر کے مطابق پاکستان کو بنگلہ دیش پر نمایاں برتری حاصل ہے۔ پاکستان کے جیتنے کے امکانات 70 فیصد جبکہ بنگلہ دیش کے امکانات صرف 30 فیصد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: بھارت فائنل میں، سری لنکا دوڑ سے باہر ہو گیا

ماہرین کے مطابق پاکستان کی مضبوط بولنگ اور بیٹنگ لائن اپ میچ میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشیا کپ بنگلہ دیش پاکستان دبئی سیمی فائنل فائنل.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ بنگلہ دیش پاکستان سیمی فائنل فائنل پاکستان اور بنگلہ دیش جبکہ بنگلہ دیش بنگلہ دیش کے ایشیا کپ کے لیے

پڑھیں:

توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(رضوان عباسی ): توشہ خانہ ریکارڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اپریل سے جون 2026 کے دوران مختلف غیر ملکی شخصیات اور وفود کی جانب سے ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں موصول ہونے والے تمام سرکاری تحائف توشہ خانہ قواعد کے تحت کابینہ ڈویژن میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی مالیت کے تعین (ویلیوایشن) کا عمل تاحال جاری ہے۔

دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور سرکاری وفود کی جانب سے متعدد یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ ان میں شوگر باؤل، گاڑی کا فریم شدہ ماڈل، شیلڈز، قیمتی قلم، کف لنکس، ٹائی، کافی کپ اور واٹر گلاس سیٹ، چائے کے کپ اور ساسرز، آرائشی واز، ایرانی فیروزہ اِنلے دستکاری پر مشتمل پانچ پیس سیٹ، روایتی چینی اسکرول پینٹنگ، چائنا اسپیس اسٹیشن کا ماڈل اور دیگر سووینئرز شامل ہیں۔

اسی طرح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی مختلف ممالک کی جانب سے متعدد سرکاری تحائف دیے گئے، جن میں مصری طرز کا مجسمہ، مسجد نبوی ﷺ کا ماڈل، کف لنکس اور دیگر یادگاری اشیا شامل ہیں۔

دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد ارسلان میر کو ایک قیمتی ڈائمنڈ کلیکشن رسٹ واچ بطور سرکاری تحفہ موصول ہوئی، جس کی مالیت کا تعین بھی جاری ہے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ ریکارڈ میں شامل تمام تحائف متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق وصول کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن مکمل ہونے کے بعد توشہ خانہ رولز کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تحائف کی مالیت کا تعین مکمل ہونے کے بعد قواعد کے مطابق یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ متعلقہ حکام ان تحائف کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں یا انہیں سرکاری تحویل میں برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی