وزیراعظم شہباز شریف کی جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، خیریت دریافت کی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف نے جنیوا میں اپنے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی اور اُن کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعظم دورہ امریکا مکمل کرنے کے بعد جنیوا کے لیے روانہ ہوئے۔ جنیوا میں شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کی عیادت کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم کو امریکا کے اہم دورے اور صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کے بار ے میں بھی آگاہ کیا۔
مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار
سابق وزیراعظم نواز شریف کی خیریت دریافت کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف جنیوا سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں وہ چند دن قیام کریں گے۔
واضح رہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف 7 روز سے جنیوا کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ سابق وزیراعظم کو گزشتہ روز اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف جنیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نواز اور ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں۔
ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی ؛حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتار
فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف ہر لحاظ سے تندرست ہیں، ان کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے ان کا علاج کر رہا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہباز شریف نواز شریف
پڑھیں:
امریکی صدر سے ملاقات بہت حوصلہ افزا تھی، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات بہت ہی حوصلہ افزا تھی، تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں امریکا سرمایہ کیلئے تیار ہے۔
نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداد دہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی، کرپٹو پر بات ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیرف کے معاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا، پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا، پاک امریکا تجارتی معاہدے باہمی مفادات کے تحت ہوں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب گیا چالیس سال میں اس طرح کا استقبال میں نے نہیں دیکھا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ میں لیڈ کیا، انھوں نے دانشمندی سے افواج پاکستان کو لیڈ کیا، میں نے کہا ہم نے جنگ جیت لی، انکے 7 طیارےگرا دیئے، ہرجگہ حملے کیے، ان کا دماغ چکرا گیا، اب ہم نے اس سے آگے نہیں جانا اور جنگ بندی قبول کرلی۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معاشی صورتحال مائیکرو لیول پر مستحکم ہوچکی ہے، سمندرپار پاکستانی عظیم سفیر ہیں، سمندرپار پاکستانیوں نے سال 24۔25 میں ساڑھے 38 ارب ڈالر ملک بھجوائے۔