Jang News:
2026-07-24@09:45:17 GMT

وزیراعظم شہباز شریف جنیوا پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

وزیراعظم شہباز شریف جنیوا پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات

— فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف نے جنیوا میں اپنے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

وزیراعظم دورہ امریکا مکمل کرکے جنیوا پہنچے تھے۔ انہوں نے جنیوا میں نواز شریف کی عیادت کی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم کو امریکا کے اہم دورے اور صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کے بار ے میں بھی آگاہ کیا۔

نواز شریف جینیوا کے اسپتال میں 7 دن رہنے کے بعد ڈسچارج

مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کو جینیوا کے اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف جنیوا سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں وہ چند دن قیام کریں گے۔

واضح رہے کہ 7 روز سے جنیوا کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ سابق وزیراعظم کو گزشتہ روز اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ 

فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف جنیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نواز اور ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں۔

فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف ہر لحاظ سے تندرست ہیں، ان کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے ان کا علاج کر رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شہباز شریف نواز شریف

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری