ایشین 6 ریڈ ٹیم چیمپئن شپ: پاکستان ون، پاکستان ٹو کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
پاکستان ون ٹیم نے پاکستان ٹو کو 1-3 سے شکست دے کر ایشین 6 ریڈ ٹیم چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
سری لنکا کے شہر کولمبو سےموصولہ اطلاعات کے مطابق تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف اور اویس منیر پر مشتمل پاکستان ون نے سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد اور شاہد آفتاب پر مشتمل ہم وطن ٹیم کو مات دے کر میڈل کا حصول یقیبی بنالیا۔
سیمی فائنل میں پاکستان ون کا مقابلہ ملائشیا سے ہوگا۔
قبل ازیں پاکستان ٹیم ون نے گروپ مقابلوں میں کمبوڈیا اور قطر کو ہرانے کے بعد سری لنکاون کو1-3 کو شکست دی۔ پہلے میچ میں بحرین کو ہرانے کے بعد چین سے شکست کھانے والی پاکستان ٹو ٹیم نے اپنے تیسرے میچ میں میزبان ٹو کو 0-3 سے زیر کیا۔
دیگر کوارٹر فائنل مقابلوں میں ہانک کانگ ون نے بحرین کو 0-3، ملائشیا نے ہانک کانگ ٹو کو 2-3 اور بھارت نے قطر کو 0-3 سے زیر کرلیا۔
اسطرح سیمی فائنل میں کامیابی کی صورت میں روائتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹایٹل کے لیے مقابلہ ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیمی فائنل میں پاکستان ون
پڑھیں:
ہانگ کانگ سکسز: سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا کو شکست، پاکستان کی فائنل میں رسائی
ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔
خواجہ نافع 50 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بناسکی۔
کرس گرین 46 اور کپتان ایلکس روز 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، محمد شہزاد اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔