ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سعودی عرب کو شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سعودی عرب کو شکست دے دی۔
جنوبی کوریا میں کھیلی جانے والی ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کا مقابلہ سعودی عرب کی ٹیم سے ہوا جس میں پاکستان ٹیم نے سعودی عرب کو ہرا کر کامیابی حاصل کی۔
پاکستان نے مخالف ٹیم کے خلاف 15 کے مقابلے میں 71 گولز سے کامیابی حاصل کی، پاکستان کی جانب سے لیا رضا شاہ ، علیشاہ نوید، سمعیہ صفدر، اور حلیمہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
واضح رہے پاکستان دوسرا میچ 28 جون کو چائنیز تائپے کے خلاف، تیسرا میچ کوریا کے خلاف 29 جون کو کھیلے گا۔
پاکستانی ٹیم گروپ میں اپنا چوتھا اور پانچواں میچ جاپان اور مالدیپ کے ساتھ بالترتیب 30 جون اور 1 جولائی کو کھیلے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر دو تعیناتیوں کے لیے بھیجی گئی سمری منظور کر لی گئی ہے، پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور روس میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شفقت علی خان کو متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے جو کہ اس وقت وزارت خارجہ کے ترجمان ہیں۔
ذرائع کے مطابق شفقت علی خان اس سے پہلے پولینڈ اور روس میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ امارات میں بطور پاکستانی سفیر موجود فیصل نیاز ترمذی کو روس میں نیا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق روس میں موجود پاکستانی سفیر خالد جمالی وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات ہوں گے۔