سابق سیکرٹری جنرل لیہ محسن سواگ کو لیہ کا ضلعی آرگنائزر نامزد کیا ہے، ورکنگ کمیٹی میں لیہ کی تینوں تحصیلوں سے متناسب نمائندگی کے طور پر تین تین ممبر نامزد کیے گئے ہیں، ورکنگ کمیٹی میں ساجد حسین گشکوری، عمران میرانی، غلام عباس، مولانا فاطر حیدر، عنصر عباس، عدیل عباس زیدی، ڈاکٹر ناصر عباس جعفری اور دیگر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر مولانا قاضی نادر حسین علوی نے ضلع لیہ کی 10 رکنی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا، سابق سیکرٹری جنرل لیہ محسن سواگ کو ضلعی آرگنائزر نامزد کیا ہے، ورکنگ کمیٹی میں لیہ کی تینوں تحصیلوں سے متناسب نمائندگی کے طور پر تین تین ممبر نامزد کیے گئے ہیں، ورکنگ کمیٹی میں ساجد حسین گشکوری، عمران میرانی، غلام عباس، مولانا فاطر حیدر، عنصر عباس، عدیل عباس زیدی، ڈاکٹر ناصر عباس جعفری اور دیگر شامل ہیں۔ قبل ازیں لیہ میں ایم ڈبلیو ایم لیہ کے سابقین و موجودین کا اجلاس منعقد ہوا، مولانا ساجد عباس اسدی، صفدر حسین خان، سید ندیم عباس کاظمی، عون رضا نجم گوپانگ، عامر عباس خان بھٹہ، ثقلین نقوی، جمیل حسین خان، سید اجمل حسین شاہ سمیت دیگر موجود تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ورکنگ کمیٹی میں لیہ کی

پڑھیں:

مونس علوی کی سزا کیخلاف درخواست پر متاثرہ خاتون کے اعتراضات سامنے آگئے

—فائل فوٹو

چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) کےالیکٹرک مونس علوی کی صوبائی محتسب کے سزا کے خلاف درخواست پر درخواست گزار خاتون کے اپیل پر اعتراضات سامنے آگئے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سی ای او کےالیکٹرک کی سندھ ہائی کورٹ میں اپیل ناقابل سماعت ہے، اپیل کنندہ نے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف گورنر کے روبرو اپیل کی ہے۔

درخواست گزار خاتون نے کہا کہ آئین کے تحت ہائی کورٹ میں درخواست صرف اسی وقت ہو سکتی ہے جب کوئی دوسرا پلیٹ فارم نہ ہو، ایک معاملے پر بیک وقت دو کارروائیاں نہیں کی جاسکتیں۔

صوبائی محتسب کا سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل

عدالت نے صوبائی محتسب اور شکایت کنندہ کو نوٹس بھی کردیے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ اپیل کنندہ کی جانب سے عدالت میں غلط بیانی کی گئی۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی محتسب کا سی ای او کےالیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ صوبائی محتسب کا قانون کہاں ہے؟ مونس علوی جرمانے کی رقم 25 لاکھ روپے ناظر سندھ ہائی کورٹ کو جمع کروائیں۔

یاد رہے کہ صوبائی محتسب نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا اور ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

محتسب کا کہنا تھا کہ مونس علوی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • الطاف حسین کا عملاً ایم کیو ایم ختم کرنے کا اعلان 
  • جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، جے یو آئی (ف) رہنما مولانا ثنا اللہ جاں بحق
  • جنوبی وزیرستان: مسلح ملزمان کی فائرنگ، جے یو آئی رہنما مولانا ثنا اللہ جاں بحق
  • حیدرآباد: مسلح افراد کی جیو نیوز کے کیمرا مین قاضی شکیل سے لوٹ مار
  • پنجاب اسمبلی: بار بار مالی بے ضابطگی میں ملوث افسران پر پیڈا ایکٹ لگانے کا فیصلہ
  • پنجاب اسمبلی؛ بار بار مالی بے ضابطگی میں ملوث افسران پر پیڈا ایکٹ لگانے کا فیصلہ
  • جنوبی پنجاب، عوام، خصوصاً کسان شدید مشکلات کا شکار: حافظ نعیم 
  • گورنر سندھ کی ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں سے ملاقات
  • کراچی کے امام حسینؑ انسٹی ٹیوٹ میں تھری ڈی گیم پروجیکٹس کی نمائش
  • مونس علوی کی سزا کیخلاف درخواست پر متاثرہ خاتون کے اعتراضات سامنے آگئے