وزیراعلیٰ کی جانب سے سوات حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
خیبرپختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ سوات حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز احمد نے کہا ہے کہ تمام جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: سوات میں المناک واقعہ، 17 افراد دریا میں بہہ گئے، 9 نعشیں نکال لی گئیں
ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ کے حکم پر انکوائری ٹیم ترتیب دے دی گئی ہے، وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے چیئرمین انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی سانحے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی، اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات بھی ترتیب دے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دریا سوات سیلاب طغیانی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دریا سوات سیلاب طغیانی کے لیے
پڑھیں:
جرمنی میں چاقو حملے کے دو مختلف واقعات، دو ہلاک دو زخمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اگست 2025ء) جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق ہفتے کو رات دیر گئے ملک کے ایک مشرقی شہر ہالے میں ایک اپارٹمنٹ بلاک کے باہر ایک 47 سالہ خاتون کو چاقو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
ایک 37 سالہ خاتون کو مشتبہ حملہ آور کے طور پر حراست میں لیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت یہ خاتون بہت زیادہ نشے میں تھی۔
ہیمبرگ چاقو حملہ: دائیں بازو کی نفرت پھیلاتی جعلی تصاویر
میونخ میں مبینہ چاقو حملہ کرنے والی خاتون پولیس فائرنگ سے ہلاک
اطلاعات کے مطابق چاقو کے حملے سے قبل اس خاتون نے گلی سے گزرتی متاثرہ خاتون کو زبانی طور پر دھمکایا۔ایک رہائشی نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا جس نے جائے وقوعہ سے مشتبہ حملہ آور خاتون کو حراست میں لے لیا۔
(جاری ہے)
حملے کا نشانہ بننے والی خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت کے منہ میں چلی گئی۔ اس حملے کی وجہ ابھی تک نامعلوم ہے۔
اس سے قبل جرمنی کے ایک مغربی شہر گیلڈن میں ہفتے کی شام ایک پب میں ہونے والے جھگڑے کے بعد چاقو گھونپنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوئے۔
مقامی پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ایک 41 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، اور یہ کہ اس حملے میں استعمال ہونے والا ہتھیار ایک چاقو تھا۔
پولیس نے اس وقوعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ واقعہ گیلڈن شہر کے مرکزی اسکوائر میں واقع ایک پب میں پیش آیا۔
اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ابھی تک جاری نہیں کی گئی۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات پر فوری طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا، تاہم عینی شاہدین سے سوالات کیے جا رہے ہیں۔
ادارت: کشور مصطفیٰ