Jasarat News:
2026-07-24@05:19:37 GMT

خیبرپختونخوا: ڈیڑھ سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ملک بھر میں پولیو وائرس کے خلاف جاری مہم کے باوجود اس مہلک بیماری کا پھیلاؤ رک نہ سکا، خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا، جس کے بعد رواں برس رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

نیشنل پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، ٹانک کی ڈیڑھ سالہ بچی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ جنوبی خیبرپختونخوا کا وہی خطہ ہے جہاں سیکیورٹی اور جغرافیائی مشکلات کے باعث پولیو ٹیموں کو مکمل رسائی حاصل نہیں ہو پاتی۔

پولیو ایمرجنسی سینٹر کا کہنا ہے کہ ایسے دشوار گزار علاقوں میں ہر بچے تک رسائی ممکن بنانے کے لیے صوبائی و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

ادارے نے والدین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ پولیو کے بڑھتے ہوئے خطرے کو سنجیدگی سے لیں اور ہر قومی مہم میں اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں، کیونکہ ایک قطرہ پوری عمر کی معذوری سے بچا سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش