بھارتی شہری کا ہرکولیس اسٹائل کارنامہ، 261 کلو وزنی ستون تھام کر عالمی ریکارڈ قائم
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی: بھارتی شہری ویسپی کرادی نے غیرمعمولی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ’’ہرکولیس اسٹائل‘‘ کے ستونوں کو تھام کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسپی کرادی نے 261 کلوگرام وزنی ستونوں کو مسلسل 67 سیکنڈ تک تھامے رکھا، جو ان کی نئی ریکارڈ ساز کارکردگی ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق یہ کارنامہ ’’Heaviest weight holding Hercules Pillars (male)‘‘ کے عنوان سے درج ہے، جس میں ہر ستون کا وزن 261 کلوگرام (575 پاؤنڈز) تھا اور ویسپی کرادی نے اسے ایک منٹ 7 سیکنڈ تک تھامے رکھا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس سے قبل وہ 166 کلوگرام اور 168 کلوگرام وزنی ستونوں کو 2 منٹ 75 سیکنڈ تک تھام کر طویل ترین مدت کا ریکارڈ بھی قائم کر چکے ہیں۔
ویسپی کرادی اس سے قبل بھی کئی عالمی اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں اور ان کا شمار بھارت کے مضبوط ترین افراد میں ہوتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویسپی کرادی
پڑھیں:
یو اے ای کی شیخہ ناصر النویس عالمی سیاحتی تنظیم کی سیکرٹری جنرل مقرر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یو اے ای کی شیخہ ناصر النویس عالمی سیاحتی تنظیم کی سیکرٹری جنرل مقرر
نیویارک: اقوام متحدہ کی سیاحتی تنظیم نے امارات کی شیخہ ناصر النویس کو ادارے کی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سیاحتی تنظیم کی جانب سے 160 سے زائد ممالک کی حمایت سے امارات کی شیخہ ناصر النویس کو 2029ءتک کے لیے ادارے کی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ تقرر تنظیم کے پروٹوکول کے مطابق نامزدگی اور انتخابی عمل کے تمام مراحل کو مکمل کرنے کے بعد گزشتہ مئی میں سربراہی کونسل کی جانب سے ان کی ابتدائی نامزدگی کے بعد ہواہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ شیخہ ناصر النویس اس شعبے میں 16 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہیں۔