نیش کپ اسکواش: اشعب عرفان نے بھارتی کھلاڑی کو مات دے دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینیڈا میں جاری نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں سیڈ نمبر 8 اشعب عرفان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے بھارت کے سیڈ نمبر 4 ویر چھوثرانی کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔ اشعب نے ابتدائی دو گیمز ہارنے کے بعد اگلے تینوں گیمز جیت کر میچ اپنے نام کیا۔ اسکور 9-11، 4-11، 11-8، 11-8 اور 11-8 رہا۔ اس کامیابی کے ساتھ اشعب عرفان سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
پاکستان کے ایک اور کھلاڑی نور زمان نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ انہوں نے کولمبیا کے رونالڈ پولامینو کو 1-3 سے ہرایا۔ نور زمان کی جیت کا اسکور 11-4، 10-12، 11-7 اور 11-7 رہا۔
اس ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی دوہری کامیابی سے ملک کے اسکواش شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 31 ہزار 250 ڈالر رکھی گئی ہے، اور اب سیمی فائنلز میں پاکستانی کھلاڑیوں سے مزید بہترین کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایشیا کپ سیمی فائنل، ٹی20 کرکٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کس کا ریکارڈ کیا ہے؟
ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے۔
یہ میچ فائنل تک رسائی کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ اس مقابلے میں فاتح ٹیم بھارت کے خلاف ٹائٹل میچ کھیلے گی، جبکہ سری لنکا پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بنگلہ دیش کا فیصلہ کن مقابلہ آج ہوگا
بنگلہ دیش کو بھارت کے ہاتھوں 41 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ’ٹائیگرز‘ اب بھی فائنل میں پہنچنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے بھارت سے ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دی تھی۔
پاکستان کو فائنل میں جگہ بنانے کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے، جبکہ بنگلہ دیش کے لیے بھی یہی صورتحال ہے۔ اگرچہ دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم ہیں، لیکن پاکستان کو معمولی برتری حاصل ہے کیونکہ گرین شرٹس کو ایک دن کا آرام میسر آیا ہے، جبکہ بنگلہ دیش کو مسلسل دو دن کھیلنا پڑ رہا ہے۔
اسکواڈزبنگلہ دیش: سیف حسن، تنزید حسن، پرویز حسین ایمن، توحید ہری دَے، شمیم حسین، جاکر علی (وکٹ کیپر/کپتان)، محمد سعید الدین، رشاد حسین، تنزیم حسن ساکب، ناسم احمد، مصطفیٰ الرحمان، لٹن داس، مہدی حسن، تسکین احمد، شرفل اسلام، نرول حسن۔
پاکستان: صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، صائم ایوب، سلمان آغا (کپتان)، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا، صوفیان مقیم، خوشدل شاہ، حسن نواز۔
ریکارڈٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک 25 مقابلے ہوئے ہیں جن میں 20 مرتبہ پاکستان فاتح رہا جبکہ بنگلہ دیش صرف 5 بار کامیاب ہوسکا ہے۔
ماہرین کی رائے اور پیشگوئیگوگل وِن پریڈکٹر کے مطابق پاکستان کو بنگلہ دیش پر نمایاں برتری حاصل ہے۔ پاکستان کے جیتنے کے امکانات 70 فیصد جبکہ بنگلہ دیش کے امکانات صرف 30 فیصد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: بھارت فائنل میں، سری لنکا دوڑ سے باہر ہو گیا
ماہرین کے مطابق پاکستان کی مضبوط بولنگ اور بیٹنگ لائن اپ میچ میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ بنگلہ دیش پاکستان دبئی سیمی فائنل فائنل