مرتضیٰ وہاب کے دعوے کھوکھلے اورحقیقت کے برعکس ہیں: سیف الدین ایڈووکیٹ
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: اپوزیشن لیڈر کے ایم سی اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے مرتضیٰ وہاب کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کے دعوے کھوکھلے اور حقیقت کے برعکس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کو کون لوٹ رہا ہے، عوام سب اچھی طرح جانتے ہیں۔ 27 ارب روپے دینے کے دعوے محض سیاسی دکھاوا ہیں، دراصل یہ وفاق سے ملنے والی او زیڈ ٹی کی مد میں آتے ہیں، جبکہ شہر کی ابتر حالت سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں، سیوریج، پانی اور کچراکسی بھی شعبے میں بہتری نظر نہیں آتی۔
اپوزیشن لیڈر نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی پر الزامات لگا کر سندھ حکومت اپنی ناکامیوں کو نہیں چھپا سکتی۔ وفاق پر الزام تراشی چھوڑ کر سندھ حکومت کو بتانا ہوگا کہ کراچی کے لیے کیا خدمات انجام دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام جھوٹے وعدوں اور اعلانات سے تنگ آچکے ہیں، اگر واقعی خدمت کرنی ہے تو زمین پر نظر آنے والا کام کیا جائے۔
سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی گزشتہ 17 سال سے برسرِ اقتدار ہے لیکن کراچی مسلسل بدحالی کا شکار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کچرے سے اٹا ہوا ہے، گٹر ابل رہے ہیں، اس کا جواب مرتضیٰ وہاب کو دینا ہوگا۔ حب نہر اور شاہراہ بھٹو پر کرپشن کے الزامات الزامات سے نہیں چھپ سکتے۔ ٹاؤن اور یوسی کے معاملات پر سوال کرنے سے پہلے سندھ کے 3500 ارب روپے کے بجٹ کا حساب دیا جائے۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کا کوئی وزن نہیں، ان کے نیچے صرف کرپشن ہی کرپشن ہے
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیف الدین نے کہا کہ کہ کراچی
پڑھیں:
شہریوں پر بندوق تاننا کسی صورت قابل قبول نہیں، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ شہریوں پر بندوق تاننا کسی صورت قابل قبول نہیں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ واقعہ کا نوٹس لیں، ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کریں، قانون سب کیلئے برابر ہوگا تو لوگ پولیس پر اعتماد کریں گے۔
کراچی میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے لیاقت محسود کے مسلح گارڈ نے مشتعل عوام پر فائرنگ کردی۔
انہوں نے ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق شخص کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق شخص کی زخمی اہلیہ کو ہرممکن طبی امداد دی جائے گی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں ڈرائیونگ قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری چالان کیے جارہے ہیں، ٹریفک حادثات میں لوگوں کی جان لینے والوں کو بھی عبرتناک سزا دی جائے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نشتر روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا جس کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی۔
جائے وقوعہ پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے لیاقت محسود مسلح گارڈ کے ہمراہ پہنچے تو انہیں دیکھ کر عوام مشتعل ہوگئے، اس موقع پر لیاقت محسود کےگارڈ نے مشتعل عوام پر فائرنگ کردی۔