بلوچستان: گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، بچیوں سمیت 4 خواتین جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ : ژوب میں پکنک منانےآنے والی فیملی کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، بچیوں سمیت چار خواتین سیلابی ریلے کی نذر ہوکر جاں بحق ہو گئیں۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق ژوب میں پکنک منانے آئی ہوئی فیملی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب ان کی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ گئی۔
حادثے میںبچیوں سمیت 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق خواتین میں تین سگی بہنیں شامل ہیں جن کی عمریں پانچ، اٹھارہ، بتیس اور پینتس سال بتائی گئی ہیں۔ متاثرہ خاندان کا تعلق ملتان سے ہے جو پکنک منانے کی غرض سے کوئٹہ کے راستے ژوب پہنچا تھا۔
حادثے میں زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا چھا گئی، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیلابی ریلے
پڑھیں:
فیصل آباد: 20 سے زائد بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
فائل فوٹوپنجاب کے شہر فیصل آباد میں کم سن بچے اور بچیوں سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم نے مبینہ طور پر 20 سے زائد 8 سے 12 سال کی بچیوں اور لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم کے موبائل سے بچوں سے زیادتی کی 30 سے زائد ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں۔
ترجمان کے مطابق سی سی ڈی کے مطابق ملزم اسلحہ کے زور پر بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔