ژوب اور ہرنائی میں طوفانی بارش اور سیلاب، 4 افراد بہہ گئے، 3 خواتین بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
بلوچستان کے علاقے ژوب اور ہرنائی میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ژوب کی قلعہ ندی میں آنے والی طغیانی سے 3 خواتین سمیت 4 افراد بہہ کر جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق افراد کا تعلق ملتان سے تھا جن کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: دریائے سوات کے طوفانی ریلے میں بہہ جانے والے 11 افراد کی نعشیں نکل لی گئیں
دوسری طرف ہرنائی میں کھوسٹ اور پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارش سے ندی نالوں میں سیلابی ریلا آیآیا جس میں 3 افراد پھنس گئے۔
ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ کے مطابق لیویز فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق زردآلو اور کھوسٹ ندی میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال پر انتظامیہ الرٹ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ریسکیو ژوب سوات سیلاب ہرنائی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ریسکیو ژوب سوات سیلاب
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،20 دہشت گرد ہلاک
شوال اور درہ آدم خیل کے علاقوں میں خفیہ معلوت پرآپریشن کے دوران یہ دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر
ملکی حفاظت کی خاطر سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، پوری قوم سلام پیش کرتی ہے،وزیراعظم
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز کیے گئے، اس دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 20 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کی کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ شوال میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارت کی پشت پناہی رکھنے والے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسی طرح ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن درہ آدم خیل کے علاقے میں کیا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیٔرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی باقی ماندہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے۔ ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی ایکشن پلان کے تحت فیڈرل ایپکس کمیٹی کی منظوری سے چلنے والے وژن ‘عزمِ استحکام’ کے تحت اپنی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے، تاکہ غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے اس ناسور کو مکمل طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے۔