نادرا ریکارڈ تبدیل کرکے بیرون ملک جانیوالے 5 مسافر آف لوڈ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ائر پورٹ سے غیر قانونی طور پر ہانگ کانگ جانے کی کوشش کرنے والے 5 مسافروں کواتار دیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر بذریعہ تھائی لینڈ وزٹ ویزے پر ہانگ
کانگ جارہے تھے، مسافروں کے گھروالوں نے فی کس ایک کروڑ 50 لاکھ روپے ایجنٹ کو ادا کیے، ایجنٹ نے جعل سازی کرتے ہوئے تینوں بچوں کے نادرا ریکارڈ کو تبدیل کیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مسافروں میں بشریٰ، امجد علی، علیزے شاہین، محمد عدنان اور ذیشان علی خان شامل ہیں، مسافرامجد علی خاتون مسافر بشریٰ کا حقیقی بیٹا ہے، دیگرمسافروں کو بچے ظاہر کر کے بیرون ملک لے جانے کی کوشش کی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی